’’دن بدن عوام بدحال اور حکمران خوشحالــ‘‘ہونے کا سلسلہ زیادہ دیر نہیں چل سکتا ،عوام سڑکوں پر نکلیں گے ‘عبدالعلیم خان
عمران خان کی کال پر کراچی سے خیبر تک لوگ لبیک کہیں گے ،حکومت کسی بھی وقت پھسل سکتی ہے ‘مرکزی رہنماء تحریک انصاف
پیر 8 فروری 2016 21:21
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔08 فروری۔2016ء ) تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور سابق صوبائی وزیر عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ دب بدن عوام بدحال اور حکمران خوشحلا ہونے کا سلسلہ زیادہ دیر نہیں چل سکتا عوام تبدیلی کیلئے سڑکوں پر نکلیں گے اور اپنے حقوق کیلئے عمران خان کی کال پر کراچی سے خیبر تک لبیک کہیں گے ،حکومتی مشینری مکمل طور پر مفلوج ہو چکی ہے ہر محکمے کے متوازی ایک نیا ادارہ قائم کرکے ایڈہاک ازم کی بنیاد پر معاملات چلائے جا رہے ہیں ان حالات میں عمران خان کے پیش کردہ مطالبات حقائق پر مبنی اور ہر پاکستانی کے دل کی آوازہیں۔
انہوں نے کہاکہ یہاں پارٹی کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے عبدالعلیم خان نے کہا کہ پی ٹی آئی کا موقف بہادرانہ ہے اور انشا ء اﷲ ماضی کی طرح دوبارہ احتجاج ہوا تو تحریک انصاف کے کارکن نئی سیاسی تاریخ رقم کریں گے ۔(جاری ہے)
عبدالعلیم خان نے کہا کہ نا اہل لیگ کی ناکام حکومت کیلے کے چھلکے پر کھڑی ہے اوراپنی حرکتوں کی وجہ سے کسی بھی وقت پھسل سکتی ہے ،انہوں نے کہا کہ نواز شریف جب بھی اقتدار میں آئے دو نمبر طریقے سے آئے اور ہمیشہ اپنی ناکامیوں اور نا اہلیوں کی ذمہ داری دوسروں پر ڈالتے رہے ،تجربہ کار ٹیم رکھنے کا دعوی بھی لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کے دعوے کی طرح دھرے کا دھرا رہ گیا اور آج سٹیل مل سے لے کر پی آئی اے تک قومی اداروں کا مستقبل داؤ پر لگ چکا ہے ۔
عبدالعلیم خان نے کہا کہ عمران خان یہ سوال کرنے میں حق بجانب ہیں کہ پٹرول و ڈیزل کی قیمتوں میں مطلوبہ کمی کیوں نہیں کی جا رہی ،اورنج لائن ٹرین پر 165ارب روپے کیوں اُڑائے جا رہے ہیں اور اقتصادی راہداری پر چھوٹے صوبوں کو کیوں اعتماد میں نہیں لیا گیا ۔عبدالعلیم خان نے کہا کہ تحریک انصاف کی بڑھتی ہوئی مقبولیت سے خوفزدہ ہو کر سرکاری مشینری کو پی ٹی آئی کے خلاف پراپیگنڈہ کرنے کی ذمہ داری دے دی گئی ہے ۔ وزراء صاحبان کو سوتے جاگتے عمران خان ہی دکھائی دینے لگے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی مدت پوری نہ ہونے کے بارے میں بھی عمران خان کا کہنا درست ثابت ہو گا کیونکہ اپنے پاؤں پر خود کلہاڑی مارنے میں نواز شریف کا کوئی ثانی نہیں ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.