بھارت کی ریاست تامل ناڈو میں شہابی پتھر کے گرنے کے باعث 1 شخص ہلاک، 3 زخمی

muhammad ali محمد علی پیر 8 فروری 2016 21:43

بھارت کی ریاست تامل ناڈو میں شہابی پتھر کے گرنے کے باعث 1 شخص ہلاک، 3 ..
تامل ناڈو(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 08 فروری 2016ء) بھارت کی ریاست تامل ناڈو میں شہابی پتھر کے گرنے کے باعث 1 شخص ہلاک جبکہ 3 افراد کے زخمی ہو جانے کی خبریں سامنے آئی ہیں۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی جانب سے موصول ہونے والی تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز بھارت کی ریاست تامل ناڈو میں ہونے والے ایک پراسرار دھماکے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 3 افراد زخمی ہو گئے تھے۔ اس حوالے سے اب تامل ناڈو کی حکومت کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ گزشتہ روز ہونے والا دھماکہ ایک نجی کالج کے قریب شہابی پتھر کے گرنے سے ہوا تھا۔ اس حادثے کی زد میں آ کر وہاں سے گزر رہا ایک شخص ہلاک ہو گیا تھا جبکہ 3 افراد شدید زخمی ہوگئے تھے جن کا علاج جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :