ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کے درمیان شادی کے معاملے پر اختلافات کے باعث علیحدگی کا انکشاف

muhammad ali محمد علی پیر 8 فروری 2016 21:56

ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کے درمیان شادی کے معاملے پر اختلافات کے ..
ممبئی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 08 فروری 2016ء)ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کے درمیان شادی کے معاملے پر اختلافات کے باعث علیحدگی کا انکشاف ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی اور بالی وڈ کی معروف اداکارہ انوشکا شرما کے درمیان علیحدگی کی خبریں سامنے آئی ہیں۔

(جاری ہے)

اب ایک بھارتی ویب سائٹ کی جانب سے دعوی کیا گیا ہے کہ دونوں کے درمیان علیحدگی کی اصل وجہ شادی کے معاملے پر اختلافات ہے۔ ویرات کوہلی جلد سے جلد شادی کرنا چاہتے ہیں تاہم انوشکا شرما اپنے فلمی کیرئیر میں اتار چڑھاو کے باعث پریشانی کا شکار ہیں اور فی الحال شادی کرنے میں دلچسپی نہیں رکھتیں۔ اسی بات پر دونوں کے درمیان کچھ عرصے سے اختلافات چل رہے تو جو بالاخر علیحدگی کا باعث بنے۔