پی ایس ایل کے اہم ترین میچ

لاہور قلندرز کا حیران کن فیصلہ: گیل آرام کے بہانے ڈراپ

پیر 8 فروری 2016 22:02

پی ایس ایل کے اہم ترین میچ

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔08 فروری۔2016ء) پی ایس ایل کے اہم ترین میچ میں لاہور قلندرز نے ایک ایسا فیصلہ کر دیا جس نے سب کو حیران کر دیا۔ لاہور نے اپنے سٹار بلے باز کرس گیل کو اس میچ میں نہ کھلایا۔ ٹیم مینجمنٹ کے مطابق گیل کی کمر میں درد تھا جس کی وجہ سے ان کو آرام دیا گیا لیکن تمام کمنٹیٹرز اور دوسرے لوگ اس بات سے لاعلم تھے۔

(جاری ہے)

کمنٹیٹرپیٹ سمکاکس بھی اس فیصلے پر بہت حیران تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ ابھی تک نہیں سمجھ پائے کہ لاہور کی مینجمنٹ نے ایسا فیصلہ کیوں کیا۔ذرائع کے مطابق کرس گیل کو دو میچوں میں ناقص کارکردگی پر ڈراپ کیا گیا۔ انہوں نے پہلے دونوں میچز میں صرف چھ رنز بنائے۔ واضح رہے کہ اگر آج کا م،یچ لاہور قلندرز ہار گئی تو اس کیلئے واپسی بہت مشکل ہو جائے گی۔ ۔