جمہوریت میں فہم و فراست سے معاملات چلائے جاتے ہیں،نعیم الحق

پیر 8 فروری 2016 22:55

اسلام آباد ۔ 8 فروری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔08 فروری۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات نعیم الحق نے کہا ہے کہ جمہوریت میں طاقت نہیں بلکہ فہم و فراست سے معاملات چلائے جاتے ہیں۔

(جاری ہے)

پیر کو جاری کئے گئے بیان میں انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی سطح پر تیل کی قیمتوں میں کمی کے حقیقی ثمرات قوم کو منتقل کئے جائیں اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف پی آئی اے سمیت دیگر قومی اداروں کی اصلاح احوال کیلئے جامع حکمت عملی پارلیمان کے اندر اور باہر پیش کر چکی ہے

متعلقہ عنوان :