افغانستان میں امریکی ڈرون حملہ، باچا خان یونیورسٹی حملے کا ماسٹر مائنڈ زخمی ، بیٹے سمیت 5 دہشتگرد ہلاک

منگل 9 فروری 2016 00:07

ننگر ہار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 8فروری۔2016ء) افغانستان کے مشرقی صوبہ ننگر ہار میں امریکی ڈرون حملے میں چارسدہ کی باچا خان یونیورسٹی پر حملے کا ماسٹر مائنڈزخمی ہوگیا جبکہ اسکے بیٹے سمیت5 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

(جاری ہے)

پیر کو نجی ٹی وی کے مطابق زخمیوں میں باچا خان یونیورسٹی حملے کا ماسٹر مائنڈ عمر منصور عرف نرے بھی شامل ہے جبکہ اس کے بیٹے حمید منصور سمیت پانچ دہشت گرد ہلاک ہو گئے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ننگر ہار میں ایک گھر کو نشانہ بنایا گیا۔اس گھر میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع تھی۔