پاکستان سپر لیگ ، لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 63رنز سے ہرا دیا
منگل 9 فروری 2016 00:23
دبئی(اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار8فروری- 2016ء) پاکستان سپر لیگ کے آٹھویں میچ میں لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 63رنز سے شکست دے کر ایونٹ میں پہلی کامیابی کا مزہ چکھ لیا ہے ۔ دبئی میں جاری میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ۔ کرس گیل کی عدم موجودگی میں اظہر علی کے ساتھ ڈیلپورٹ نے اننگز کا آغاز کیا اور پہلے 10اوورز میں لاہور کی ٹیم 62رنز سکور کرچکی تھی جب اظہر علی 20رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ۔
ان کے بعد آنیوالے عمر اکمل نے ڈیلپورٹ کیساتھ ملکر کوئٹہ کے باؤلرز کی دھلائی شروع کر دی اور 7اوورز میں 95رنز جوڑ ڈالے جس کے بعد ڈیلپورٹ 73رنز بنا کر پوویلین لوٹے۔عمر اکمل 40گیندوں پر 6چوکوں اور 8چھکوں کی مدد سے 93رنز سکور کرکے آخری اوور میں آؤٹ ہوئے اور لاہور قلندرز نے مقررہ 20 اوورز میں تین وکٹیں کھو کر 194رنز سکور کرڈالے ۔(جاری ہے)
ڈوین براو و5اور نوید یاسین بغیر رن بنائے نا ٹ آؤٹ رہے ۔
کوئٹہ کی جانب سے ذوالفقار بابر ، انور علی اور عمر گل نے ایک ، ایک وکٹ لی ۔ 195رنز کے جواب میں کوئٹہ کا آغاز اچھا نہ رہا اور لیوک رائٹ 4،احمد شہزاد 15اور کیون پیٹرسن 12رنز بنا کر پوویلین لوٹے۔اس موقع پر کپتان سرفراز احمد نے محمد نواز کیساتھ ملکر چوتھی وکٹ کی شراکت میں 74رنز جوڑ کر کوئٹہ کو کچھ امیدیں دلوائیں تاہم اس موقع پر سرفراز احمد 32رنز سکور کرکے پوویلین لوٹ گئے ۔ محمد نواز 42رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جس کے بعد محمد نبی 6رنز بنا کر پوویلین لوٹے، ایلٹن چگمبھرا اور اکبر الرحمان 3،3اور عمر گل بغیر کوئی رن بنائے پوویلین لوٹے اور یوں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 131رنز پر آل آؤٹ ہوگئی ۔ لاہور کی جانب سے ظفر گوہر نے 4،مینڈس نے 3جبکہ کوپر ، ذوہیب اور براوو نے ایک ، ایک کھلاڑی آؤٹ کیامتعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
ہنزہ سے تعلق رکھنے والی 8 سالہ علیہہ شاہ اپنے شاندار باؤلنگ ایکشن کیلئے وائرل
-
شیشاپنگما سرکرنے کیلئے پاکستانی کوہ پیماں کا انتظار طویل ہوگیا
-
ریکارڈ ساز ایتھلیٹ یوسین بولٹ آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ کیلئے سفیر مقرر
-
قطر انٹرنیشنل جونیئر اسکواش چیمپئن شپ میں پاکستان کے عبداللہ زمان فائنل میں پہنچ گئے، ریان زمان سیمی فائنل ہار گئے
-
انڈین پریمیئر لیگ ،دہلی کیپٹلز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد گجرات ٹائٹنز کو4رنز سے ہرادیا
-
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے رکن رائو سلیم ناظم کی اظہار تعزیت
-
پاکستان اورویسٹ انڈیزکی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی میچ (کل) کھیلا جائے گا
-
پاکستان ماسٹر ٹین پن بائولنگ چیمپئن شپ ناگزیر وجوہات کی بنا پر ملتوی
-
خاتون مداح کے 3 سیکنڈ گلے لگنے پر ایرانی فٹبالر پر پابندی عائد
-
ویسٹ انڈیزکیخلاف قومی ویمن ٹیم کی مایوس کن کارکردگی کا چیئرمین پی سی بی نے ایکشن لے لیا
-
بسمہ معروف کا کرکٹ سے فوری ریٹائرمنٹ کا اعلان
-
کھلاڑیوں کی انجریز کا ذمہ دار کاکول فٹنس کیمپ نہیں : بابر اعظم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.