کشمیریوں کے جذبہ حریت کو ہندوستان سے زیادہ پاکستان کے حکمرانوں نے نقصان پہنچایا ہے قائداعظم نے کشمیر کو پاکستان کی شہ رگ قرار دیا تھا لیکن پاکستانی حکمران بھارت سے آلو ،پیاز اور تماٹر کو ترجیح دے رہے ہیں- الشیخ جمیل الرحمٰن

Mian Nadeem میاں محمد ندیم منگل 9 فروری 2016 08:25

کشمیریوں کے جذبہ حریت کو ہندوستان سے زیادہ پاکستان کے حکمرانوں نے نقصان ..

الہ آباد(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔09فروری۔2016ء) کشمیریوں کے جذبہ حریت کو ہندوستان سے زیادہ پاکستان کے حکمرانوں نے نقصان پہنچایا ہے قائداعظم نے کشمیر کو پاکستان کی شہ رگ قرار دیا تھا لیکن پاکستانی حکمران بھارت سے آلو ،پیاز اور تماٹر کو ترجیح دے رہے ہیںان خیلات کا اظہار متحدہ جہاد کونسل جموںکشمیر کے جنرل سیکرٹری اور تحریک المجاہدین جموں کشمیر کے امیر الشیخ جمیل الرحمٰن نے الہ آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کی آبادی 25لاکھ ہے لیکن ہندوستان نے وہاں ساڑھے آٹھ لاکھ فوج تعنیات کر رکھی ہے ہندوستان کے ظلم و بربریت کے باوجود کشمیری شوق شہادت کے جذبہ کے تحت پاکستان کا پرچم لہرا کر پاکستان سے محبت کا عملی طور پر اظہار کر رہے ہیں کشمیر کی تحریک پاکستان کی مستقبل کی تحریک ہے ہندوستان نے دریاﺅں پر ڈیم بنا کر پاکستان کے ذرخیز علاقوں کو بنجر بنانے کی سازش کی ہے لیکن پاکستانی حکمران ہندوستان کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کرنے کی بجائے بھیگی بلی بنے ہوئے ہیں اور کشمیر یوں کی بجائے آلو،پیازاور ٹماٹر کو ترجیح دے رہے ہیں الشیخ جمیل نے مذید کہا کہ پاکستانی قوم نے یکجہتی کشمیر منا کر کشمیریوں کے دل جیت لیئے ہیں کشمیری نسل در نسل قربانیاں پیش کر رہے ہیں کشمیریوں کے جذبہ کو اتنا نقصان ہندوستان نے نہیں پہنچایا جتنا کہ پاکستان نے اس موقع پر کمانڈر مدثر بن یوسف ،علامہ طارق کشمیری ،مولانا عبدالمنان صمدانی ودیگر علمائے کرام بھی موجود تھے ۔