ٹرانسپیرنسی انٹر نیشنل کی سالانہ رپورٹ میں جنوبی ایشیاءکے ممالک میں سے کرپشن کے حوالہ سے پاکستان میں سب سے کم کرپشن ہونے کااعتراف موجودہ حکومت کی کرپشن سے پاک پالیسیوں کا جیتا جاگتا ثبوت ہے- میاں وحید کموکا

Mian Nadeem میاں محمد ندیم منگل 9 فروری 2016 09:23

ٹرانسپیرنسی انٹر نیشنل کی سالانہ رپورٹ میں جنوبی ایشیاءکے ممالک میں ..

ہارون آباد((ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔09فروری۔2016ء) )پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماءمیاں وحید کموکا نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹرانسپیرنسی انٹر نیشنل کی سالانہ رپورٹ میں جنوبی ایشیاءکے ممالک میں سے کرپشن کے حوالہ سے پاکستان میں سب سے کم کرپشن ہونے کااعتراف موجودہ حکومت کی کرپشن سے پاک پالیسیوں کا جیتا جاگتا ثبوت ہے ماضی کی (ق) لیگ اور پی پی پی کی دو حکومتوں کے ادوار میں پاکستان عالمی سطح پر کرپشن کے لحاظ سے بد ترین ممالک کی صف میں شامل ہو گیا تھا لیکن 2013کے الیکشن میں کامیابی کے بعد مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں محمد نواز شریف نے بحیثیت وزیر اعظم کرپشن کے خلاف منظم اور بھر پور جامع حکمت عملی اختیار کی کرپشن کی روک تھام کے لےے میا ں محمد نواز شریف کی سخت اور موثر پالیسی کی بدولت پاکستان کرپشن فری ملک کی منزل کی جانب رواں دواں ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ موجودہ اڑھائی سالہ دور شفاف حکمرانی کی علامت ہے اور پاکستان کی روشن منزل کی سمت میں یہ سفر بلا شبہ خوش آئند ہے ملک وقوم کے لےے ٹرانسپیرنسی انٹر نیشنل کی رپورٹ حوصلہ افزا ہے اور ہمیں یقین ہے کہ موجودہ حکومت کے پانچ سال پاکستان کی تاریخ میں صاف ستھری حکمرانی کی بے مثال تاریخ رقم کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :