حکمران کشمیر کی جدوجہد آزادی کا ساتھ نبھانے کا عہد کریں اور کشمیری عوام کا پاکستان کے ساتھ الحاق کا جذبہ کبھی سرد نہ ہونے دیں۔ میجر شیر محمد گوندل

Mian Nadeem میاں محمد ندیم منگل 9 فروری 2016 09:40

حکمران کشمیر کی جدوجہد آزادی کا ساتھ نبھانے کا عہد کریں اور کشمیری ..

منڈی بہاو الدین(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔09فروری۔2016ء)پاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی(پیس) کے ضلعی صدر میجر شیر محمد گوندل نے کشمیری عوام کی حق خودارادیت پر انکے ساتھ اظہار یکجہتی کر تے ہوئے کہا ہے کہ کشمیری عوام نے گزشتہ 65 برس سے غاصب اور ظالم بھارتی فوجوں اور دوسری سیکورٹی فورسز کے جبر و تشدد کو برداشت کرتے‘ ریاستی دہشت گردی کا سامنا کرتے اور متعصب بھارتی لیڈران کے مکر و فریب کا مقابلہ کرتے ہوئے جس صبر و استقامت کے ساتھ اپنی آزادی کی جدوجہد جاری رکھی ہوئی ہے۔

وہ یہاں سابق فوجیوں کے اجلاس سے یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے بات چیت کر رہے تھے اس موقع پر سینئر نائب صدر میجر ناصر جاوید، تحصیلی صدور منڈی بہاو¿الدین اوع ُپھالیہ صوبیدار میجر محمدبشیر اور شیر محمد تارڑ بتدریج، صوبیدار زمان رانجھا صدر اوع مختار ورک کسان ونگ کے صدر اور سیکٹری بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاآج یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر حکمرانوں کو آزاد کشمیر لیجسلیٹو اسمبلی کے آنیوالے انتخابات میں کشمیر میں محض اپنی حکومت کی تشکیل کے گیم پلان کا ہی نہیں سوچنا چاہیے بلکہ بھارت کی جانب سے غضب کئے گئے کشمیری عوام کے حق خودارادیت کو عالمی فورموں پر تسلیم کرانے اور یو این قراردادوں کی روشنی میں کشمیر میں استصواب کے اہتمام کیلئے بھارت پر عالمی دباﺅ ڈلوانے کی حکمت عملی بھی طے کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہااس کیلئے ضروری ہے کہ حکمران کشمیر کی جدوجہد آزادی کا ساتھ نبھانے کا عہد کریں اور کشمیری عوام کا پاکستان کے ساتھ الحاق کا جذبہ کبھی سرد نہ ہونے دیں۔ کشمیر کی آزادی ہی ہماری بقاءکی ضمانت ہے اور ”کشمیر بنے گا پاکستان“ کا ماٹو تکمیل پاکستان کی علامت ہے۔ آج یوم یکجہتی کشمیر اس جذبے کے ساتھ منایا جائے کہ کشمیری عوام کی آزادی کی منزل یقینی ہو جائے۔