پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے اور پچپن فیصدی سیلز ٹیکس عائد کرنے کے خلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا گیا

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 9 فروری 2016 11:33

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے اور پچپن فیصدی سیلز ٹیکس عائد کرنے ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔09 فروری۔2016ء) یہ درخواست شہری منیر احمد نے اظہر صدیق ایڈووکیٹ کے توسط سے درخواست دائر کی گئی ہے۔درخواست میں کہا گیا ہے کہعالم مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رکارڈ کمی کے باوجود حکومت عوامی کوئی مہنگے داموں پٹرولیم مصنوعات فراہم کر رہی ہے۔حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ کمی عوام کے ساتھ سنگین مذاق ہے۔

(جاری ہے)

حکومتی نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی کمی کرکے پچپن فیصدسیلز ٹیکس عائد کر دیا ہے۔ سیلز ٹیکس میں اضافہ کر کے حکومت نے عوام کو ریلیف فراہم کرنے کی بجائے مہنگائی کا تحفہ دیا ہے۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں عالمی سطح کے مطابق کمی کرنے کا حکم دیا جائے جبکہ سیلز ٹیکس میں اضافے کے حکومتی اقدام کو بھی کالعدم قرار دیا جائے۔

متعلقہ عنوان :