ورلڈ ٹی 20 اور ایشیا کپ کیلئے قومی ٹیم کا اعلان آج متوقع

منگل 9 فروری 2016 11:41

ورلڈ ٹی 20 اور ایشیا کپ کیلئے قومی ٹیم کا اعلان آج متوقع

لاہور (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار9فروری- 2016ء) ٹی 20 ورلڈکپ اور ایشیا کپ کی ٹیم کا اعلان کرنے کیلئے پی سی بی کو مزید 2 روز کی مہلت مل گئی۔ آج دونوں ایونٹس کیلئے ٹیموں کا اعلان ہو سکتا ہے ۔ ایشیا کپ اور ورلڈ ٹی 20 کیلئے ٹیموں کا اعلان کرنے کی ڈیڈ لائن 8 فروری تھی لیکن سلیکٹرز بروقت ٹیم کا انتخاب کرنے میں ناکام رہے ۔

(جاری ہے)

خوش قسمتی سے پی سی بی کو ٹیم کے اعلان کیلئے دو روز کی مزید مہلت مل گئی ۔

چوں کہ پاکستان سپر لیگ میں آج کوئی میچ شیڈول نہیں ، اس لئے امکان ہے کہ آج ہی دونوں میگا ایونٹس کیلئے قومی ٹیم کا اعلان کر دیا جائیگا ۔ ذرائع کے مطابق عمر گل، صہیب مقصود اور محمد رضوان ڈراپ ہو سکتے ہیں جب کہ عمر اکمل اور پی ایس ایل میں ہزاروں شائقین کا دل جیتنے والے محمد نواز کو سکواڈ کا حصہ بنائے جانے کا امکان ہے ۔

متعلقہ عنوان :