دنیا کی سب سے اونچی عمارت جاپان میں بنانے کا فیصلہ، بُرج خلیفہ کو بھی پچھاڑ دے گی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 9 فروری 2016 11:42

دنیا کی سب سے اونچی عمارت جاپان میں بنانے کا فیصلہ، بُرج خلیفہ کو بھی ..

ٹوکیو (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔09 فروری 2016ء) : دنیا کی سب سے اونچی عمارت جاپان نے بنانے کا فیصلہ کیا ہےجو کہ اونچائی میں اب تک کی اونچی ترین عمارت بُرج خلیفہ کو بھی پچھاڑ دے گی۔ تفصیلات کے مطابق ٹوکیو کے ساحل پر ایک نئی فلک بوس عمارت Sky Mile Towerتعمیر کی جارہی ہے جس کی لمبائی بُرج خلیفہ سے دوگنا ہو گی۔ اس عمارت کا ڈیزائن منظور ہونے کی صورت میں یہ عمارت 2045ء تک مکمل تعمیر کر لی جائے گی۔

(جاری ہے)

اس ٹاور کی لمبائی 5,577 فٹ ہو گی اور یہ انسانی ہاتھوں سے بنے شش پہلو جزیروں سے گھرا ہوا ہو گا جو نہ صرف ٹوکیو کو ڈوبنے سے بچائیں گے بلکہ Sky Mile Tower کو بجلی فراہم کریں گے اور اس کے ساتھ ساتھ پچاس لاکھ لوگوں کی رہائش کا کام بھی دیں گے۔ یہ ٹاور اور اس کے آس پاس موجود شش پہلو جزیروں کا ڈیزائن Kohn Pedersen Fox اور انجینئیرنگ فرم Leslie E. Robertson نے تخلیق کیا ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ ٹاور کے سامنے کی سائیڈ کو پانی کو فلٹر اور جمع کرنے کے لیے استعمال کیا جائے گا تاکہ پانی کو سب سے اُوپر والی منزلوں پہ بننے والے شاپنگ سینٹرز، ریستوران ، جِم اور لائیبریری تک پمپ نہ کرنا پڑے۔ اس عمارت کی تعمیر کا ابتدائی پلان 2015ء کے ایک ریسرچ پیپر میں شائع کیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :