انڈین ایوارڈز کیریئر کیلئے مفید نہیں، عرفان خان
مغرب میں اکیڈمی ایوارڈز یا گولڈن گلوب ایوارڈز بہت اہمیت رکھتے ہیں‘انٹرویو
منگل 9 فروری 2016 11:48
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔09 فروری۔2016ء) بالی ووڈ میں متعدد ایوارڈ حاصل کرنے والے اداکار عرفان خان نے کہا ہے کہ ایوارڈز کیریئر کی ترقی میں کوئی کردار ادا نہیں کرتے۔عرفان نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں میں کہا ہے کہ ایوارڈ جیتنے سے کسی اداکار یا ڈائیریکٹر کے کریئر پر کوئی اثر نہیں پڑتا۔اس سے آپ کو زیادہ پیسہ یا بہتر آفرز نہیں ملیں گی کیوں کہ ایوارڈز کی کوئی ساکھ نہیں۔
یہ کوئی ایسی چیز نہیں کہ آپ اسے اپنی سی وی میں شامل کریں۔عرفان کے خیال میں نیشنل ایوارڈز بھی کسی آرٹسٹ کے کریئر کی ترقی میں کردار ادا نہیں کرتے۔مغرب میں اکیڈمی ایوارڈز یا گولڈن گلوب ایوارڈز بہت اہمیت رکھتے ہیں۔ اگر کوئی اداکار یہ ایوارڈ جیتتا ہے تو ان کا گراف اوپر کی جانب بڑھتا ہے۔(جاری ہے)
انہیں بہتر مواقع اور پیسے ملتے ہیں۔نیشنل ایوارڈز سے فنکار کو خوشی ضرور ملتی ہے کیوں کہ اس کا مطلب یہ ہے کہ حکومت آپ کے کام کی تعریف کر رہی ہے لیکن اس سے آپ کے کیریئر میں پر کوئی فرق نہیں پڑتا۔
جراسک پارک جیسی فلموں میں کام کرنے والے عرفان اس بیان کے ساتھ ہی بولی وڈ ایوارڈز کے خلاف بیانات دینے والے اداکاروں مکی فہرست میں شامل ہو گئے ہیں۔اس سے قبل رشی کپور نے بھی اسی حوالے سے بیان دیا تھا۔گزشتہ سال منعقد ہونے والے اسٹار ڈسٹ ایوارڈ میں پرینیتی چوپڑا کو ”اسٹائل آئیکون آف دی ائیر“ کے ایوارڈ سے نوازا گیا تھا تاہم رشی کا ماننا ہے کہ انہیں یہ ایوارڈ صرف وزن کم کرنے پر دیا گیا۔رشی نے ایوارڈ شو پر بھی تنقید کی اور کہا کہ مجھے اب پاپولر ایوارڈ شوز پر یقین نہیں آتا۔ ان کی حالت پہلے سے زیادہ خراب ہے۔ میں ان ایوارڈز کو اپنے دروازے کی چٹائی کی طرح رکھتا ہوں۔متعلقہ عنوان :
مزید فن و فنکار کی خبریں
-
ایمن خان کی ہمشکل لڑکی کی ڈانس ویڈیو وائرل
-
زوہاب خان نے داڑھی بڑھانے کیلئے ٹرانسپلانٹ کروانے کی وجہ بتا دی
-
جس کومیری بات بری لگی وہ بابراعظم کواپنی بہن کا رشتہ دے دیں، نازش جہانگیر
-
اداکارسلمان خان کے گھر کے باہر فائرنگ میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد
-
سنسربورڈ کا چارج ملا تو تمام ڈراموں پرپابندی لگا دوں گا، نعمان اعجاز
-
نورا فتیحی فوٹوگرافرز سے ناراض، الزام عائد کردیا
-
بریانی نہیں ہوں جو ہر کسی کو پسند آئوں، حنا رضوی کا شادی پر تنقید کرنے والوں کو جواب
-
ہانیہ عامر نے بائیک رائیدنگ کو اپنا نیا ہدف بنا لیا
-
فلم انڈسٹری کے نامور مزاحیہ اداکارمنورظریف کی برسی29 اپریل کو منائی جائیگی
-
ہدایتکار حسن طارق کی برسی منائی گئی
-
معروف گلوکار احمد رشدی کا یوم پیدائش منایا گیا
-
چھوٹی عمر میں شادی پر اداکارہ کو کوئی افسوس نہیں ،اداکارہ سدرہ نیازی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.