محبت کرنیوالوں کے نرالے کام ہوتے ہیں
بالی ووڈ اداکار ادتیہ رائے کاکترینہ کیلئے 1 لاکھ گلابوں بھرے ٹرک کا تحفہ
منگل 9 فروری 2016 11:58
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔09 فروری۔2016ء) بالی ووڈ اداکار ادتیہ رائے کپور اور کترینہ کیف اپنی آنے والی فلم”فتور“ کو پروموشن کے لیے بے حد محنت کر رہے ہیں اور اسی دوران ادتیہ نے کترینہ کو گلابوں سے بھرے ایک ٹرک کا تحفہ دے ڈالا۔
(جاری ہے)
رپورٹ کے مطابق ”انٹرنیشنل روز ڈے“ (عالمی یومِ گلاب) کو منانے کے لیے ادتیہ روئے کپور نے کترینہ کو ایک سرپرائز دینے کا منصوبہ بنایا اور فلم ”فتور“ کی تشہیر کے دوران انھوں نے کترینہ کو 1 لاکھ گلابوں سے بھرا ٹرک تحفے میں دے دیا-رپورٹ کے مطابق ادتیہ اس تحفے کی تیاری کئی روز سے کر رہے تھے، جبکہ کترینہ نے اس خوبصورت تحفے پر ان کا شکریہ بھی ادا کیا۔
واضح رہے کہ ابھیشیک کپور کی ہدایت میں بنی فلم ’فتور‘ چارلس ڈیکنز کے ناول ’گریٹ ایکسپیکٹیشنز‘ پر بنائی گئی ہے۔اس فلم میں کترینہ اور ادتیہ کے ہمراہ تبو بھی اہم کردار ادا کرتی ہوئی نظر آئیں گی۔فلم”فتور“ رواں ماہ 12 فروری کو نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔متعلقہ عنوان :
مزید فن و فنکار کی خبریں
-
ایمن خان کی ہمشکل لڑکی کی ڈانس ویڈیو وائرل
-
زوہاب خان نے داڑھی بڑھانے کیلئے ٹرانسپلانٹ کروانے کی وجہ بتا دی
-
جس کومیری بات بری لگی وہ بابراعظم کواپنی بہن کا رشتہ دے دیں، نازش جہانگیر
-
اداکارسلمان خان کے گھر کے باہر فائرنگ میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد
-
سنسربورڈ کا چارج ملا تو تمام ڈراموں پرپابندی لگا دوں گا، نعمان اعجاز
-
نورا فتیحی فوٹوگرافرز سے ناراض، الزام عائد کردیا
-
بریانی نہیں ہوں جو ہر کسی کو پسند آئوں، حنا رضوی کا شادی پر تنقید کرنے والوں کو جواب
-
ہانیہ عامر نے بائیک رائیدنگ کو اپنا نیا ہدف بنا لیا
-
فلم انڈسٹری کے نامور مزاحیہ اداکارمنورظریف کی برسی29 اپریل کو منائی جائیگی
-
ہدایتکار حسن طارق کی برسی منائی گئی
-
معروف گلوکار احمد رشدی کا یوم پیدائش منایا گیا
-
چھوٹی عمر میں شادی پر اداکارہ کو کوئی افسوس نہیں ،اداکارہ سدرہ نیازی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.