خوردنی تیل کی درآمدات پر ٹیکسز کی شرح میں کمی کی جائے،چیئرمین پاکستان ایڈ ایبل آئیل ریفائینرز ایسوسی ایشن

منگل 9 فروری 2016 12:15

اسلام آباد ۔ 9 فروری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔09 فروری۔2016ء) پاکستان میں کھانے کے تیل کی سالانہ کھپت 37لاکھ ٹن ہے، جس میں سے 26 لاکھ ٹن خوردنی تیل درآمد کیا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان ایڈ ایبل آئیل ریفائینرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین رشید جان نے اپنے ایک بیان میں اعلی حکام سے درخواست کی ہے کہ کھانے کے تیل کی قیمتوں میں کمی اور عوام کو ایلیف فراہم کرنے کیلئے خوردنی تیل کی درآمدات پر عائد ٹیکسز کی شرح میں کمی کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان خوردنی تیل کی ملکی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے سالانہ 2 ارب ڈالر کی درآمدات کرتا ہے اور قیمتی زرمبادلہ کی بچت کیلئے ملک میں تیل دار اجناس کی پیداوار میں اضافہ کیلئے اقدامات کی ضرورت ہے جس سے کھانے کے تیل کی ملکی ضروریات کو پورا کرنے کے ساتھ ساتھ قیمتی زرمبادلہ کی بھی بچت ہو گی

متعلقہ عنوان :