ناروے کی کمپنیوں کی پاکستان میں توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری کی منصوبہ بندی

منگل 9 فروری 2016 12:16

اسلام آباد ۔ 9 فروری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔09 فروری۔2016ء) ناروے کی کمپنیاں پاکستان کے توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری کی منصوبہ بندی کر رہی ہیں جس سے شعبہ میں کی جانے والی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری(ایف ڈی ای) کی شرح میں نمایاں اضافہ کی توقع ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان میں ناروے کے سفیر ٹورے نیڈربو نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان اور ناروے کے اقتصادی روابط میں مزید اضافے کیلئے شعبہ جاتی بنیادوں پر رابطے بڑھانے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ ناروے کی کمپنی ٹیلی نار پاکستان میں پانچ ہزار افراد کو روزگار فراہم کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ناروے پاکستان کی سماجی اور معاشی ترقی کیلئے پاکستان کی معاونت میں مزید اضافہ کیلئے تمام تر ممکنہ اقدامات کیلئے تیار ہے۔

متعلقہ عنوان :