ایشیا کپ ، ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کیلئے ٹیم کی سلیکشن میں تاخیر کی وجہ سامنے آ گئی

منگل 9 فروری 2016 12:18

ایشیا کپ ، ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کیلئے ٹیم کی سلیکشن میں تاخیر کی وجہ سامنے ..

لاہور (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار9فروری- 2016ء) ایشیا کپ ٹی ٹونٹی اور ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کیلئے قومی ٹیم کی سلیکشن میں تاخیر کی اصل وجہ سامنے آ گئی ہے ۔ سلیکشن کمیٹی کے درمیان اوپنر بلے باز احمد شہزاد اور خرم منظور کی سلیکشن پر عدم اعتماد پایا جارہا ہے ۔ سلیکشن کمیٹی نے بھارت میں ہونے والے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے میگا ایونٹ کیلئے ممکنہ 15 کھلاڑیوں میں سے 14 کا انتخاب کر لیا ہے جب کہ اوپنر بلے باز کے لئے احمد شہزاد اور ون ڈے کے کپتان اظہر علی کے درمیان مقابلہ سخت ہو چکا ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی سلیکشن کمیٹی میں احمد شہزاد اور خرم منظور میں سے کسی ایک بلے باز کے انتخاب پر اتفاق رائے قائم نہیں کر سکی ہے جس کی وجہ سے سلیکشن کمیٹی نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل سے ڈیڈ لائن گزرنے کے بعد مزید دو روز کا وقت لیا ہے ۔ کرکٹ بورڈ کے تھنک ٹینک کا سلیکشن کمیٹی کی طرف سے خرم منظور کو زیر بحث لانے اور تمام سٹیک ہولڈرز کے ساتھ دوبارہ مشاورت کی ہدایت کر دی ہے جس کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ آج یا کل اسکواڈ کی حتمی فہرست آئی سی سی کو بھجوادے گا ۔

متعلقہ عنوان :