پشاور : نامعلوم افراد کی فائرنگ ، تاجر رہنما حلیم خان جاں بحق

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 9 فروری 2016 12:44

پشاور : نامعلوم افراد کی فائرنگ ، تاجر رہنما حلیم خان جاں بحق

پشاور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔09 فروری 2016ء) : پشاور کے قصہ خوانی بازار میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کی ۔ فائرنگ کے نتیجے میں تاجر رہنما حاجی حلیم خان جاں بحق ہو گئے ۔

(جاری ہے)

حاجی حلیم خان کو قصہ خوانی بازار میں نشانہ بنایا گیا ۔حلیم خان کی ہلاکت کے بعد قصہ خوانی بازار بند کر دیا گیا ہے جبکہ علاقہ میں فائرنگ کے بعد خوف و ہراس پایا جاتا ہے۔