کسی خاتون رپورٹر کو اپنی پسند کے مطابق لباس زیب تن کرنے کیلئے نہیں کہا ، ہاشم آملہ

منگل 9 فروری 2016 12:46

کسی خاتون رپورٹر کو اپنی پسند کے مطابق لباس زیب تن کرنے کیلئے نہیں کہا ..

جوہانسبرگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔09 فروری۔2016ء) ساوٴتھ افریقہ کے مایہ ناز کرکٹر ہاشم آملہ کا کہنا ہے کہ انھوں نے کسی بھارتی خاتون رپورٹر کوانٹرویو سے قبل اپنی پسند کے مطابق لباس زیب تن کرنے کیلئے نہیں کہا ہے۔ واضح رہے گزشتہ رپورٹس کے مطابق کہا گیا تھا کہ ہاشم آملہ نے انٹرویو سے قبل بھارتی رپورٹر سے لباس تبدیل کرکے آنے کیلئے کہا تھا۔

تاہم انھوں نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ ان پر سراسر الزام ہے۔

(جاری ہے)

ساوٴتھ افریکن میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ہاشم آملہ کا کہنا ہے کہ انھوں نے کسی خاتون رپورٹر کو لباس تبدیل کرنے کیلئے ہر گز نہیں کہا ہے۔ انکا مزید کہنا تھا کہ وہ ساوٴتھ افریقہ کے باشندے ہیں اور دنیا بھر میں موجود مختلف عقائد پر یقین رکھنے والے تمام لوگوں کا احترام کرتے ہیں۔بعد از انھوں نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں کہا کہ انٹرنیٹ پر کی جانے والی 95فیصد پوسٹس جھوٹ پر مبنی ہو تی ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ وہ عوام سے التجا کرنا چاہتے ہیں کہ وہ اس قسم کی جھوٹی اور بے بنیاد پوسٹس پر بالکل یقین نہ کریں۔

متعلقہ عنوان :