قومی اسنوکر چیمپئن شپ 15 فروری سے کراچی میں کھیلی جائیگی

منگل 9 فروری 2016 12:49

قومی اسنوکر چیمپئن شپ 15 فروری سے کراچی میں کھیلی جائیگی

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔09 فروری۔2016ء) اکتالیسویں قومی اسنوکر چیمپئن شپ پندرہ فروری سے کراچی میں کھیلی جائے گی۔ ایونٹ کے دونوں فائنلسٹ پلیئرز ایشین چیمپئن شپ میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔

(جاری ہے)

پاکستان بلیئرڈز اینڈ اسنوکر ایسوسی ایشن کے سربراہ عالمگیر شیخ نے کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ ایونٹ میں گیارہ کھلاڑی حصہ لیں گے، جنہیں آٹھ گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔

سابق عالمی چیمپئن محمد یوسف کو وائیلڈ کارڈ اینٹری دی گئی ہے ، حمزہ اکبر ایونٹ میں اعزاز کا دفاع کریں گے۔پاکستان نمبر ون محمد آصف کو ٹورنامنٹ کا ٹاپ سیڈ قرار دیا گیا ہے ، ایونٹ کا فائنل ستائیس فروری کو ہوگا ، دونوں فائنلسٹ اپریل میں دوحہ میں ہونیوالی ایشین اسنوکر چیمپئن شپ میں پاکستان کی نمائندگی کیلئے کوالیفائی کریں گے۔

متعلقہ عنوان :