زیکا وائراس کا خوف، ریو اولمپک میں امریکی ایتھلیٹس کی شرکت مشکوک ہوگئی

منگل 9 فروری 2016 12:52

زیکا وائراس کا خوف، ریو اولمپک میں امریکی ایتھلیٹس کی شرکت مشکوک ہوگئی

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔09 فروری۔2016ء) امریکی اولمپک کمیٹی نے کہا ہے کہ اگر برازیل میں زیکا وائرس کا خطرہ برقرار رہتا ہے تو سپورٹس فیڈریشن کو ریو 2016 اولمپک مقابلوں میں اپنے ایتھلیٹس نہیں بھیجنا چاہییں،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق گزشتہ اولمپک مقابلوں میں سب سے زیادہ تمغے امریکی کھلاڑیوں نے جیتے تھے اور آئندہ مقابلوں میں امریکا کا شرکت نہ کرنا، ریو اولمپک کے لیے ایک دھچکا ثابت ہو سکتا ہے۔

(جاری ہے)

امریکی براعظموں نے اس وبائی وائرس سے نمٹنے کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کر رکھی ہیں۔

متعلقہ عنوان :