کرشمہ کپور طلاق سے متعلق سوالات کا جواب دینے سے گریزاں

منگل 9 فروری 2016 13:03

کرشمہ کپور طلاق سے متعلق سوالات کا جواب دینے سے گریزاں

ممبئی۔ 9 فروری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔09 فروری۔2016ء)بالی وڈ اداکارہ کرشمہ کپور نے اپنی طلاق سے متعلق سوالات سے بچنا شروع کر دیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق کرشمہ کپور نے حال ہی میں ایک تقریب کے دوران اس سوال پر کہ آپ کی طلاق ہو چکی ہے کے جواب میں” نو کمنٹس“ کہہ کر آگے بڑھ گئی ۔کرشمہ نے اور بھی جگہوں پر اپنی شادی پر بات کرنے سے انکار کیا ان کے شوہر سنجے کپور کا کہنا ہے کہ کرشمہ ان کو ان کے بچوں سے بھی نہیں ملنے دیتی۔