فلمیں بنیں گی تو سنیماؤں کی رونق میں اضافہ ہوگا‘ معمر رانا

منگل 9 فروری 2016 13:19

فلمیں بنیں گی تو سنیماؤں کی رونق میں اضافہ ہوگا‘ معمر رانا

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔09 فروری۔2016ء) فلم اور ٹی وی کے معروف اداکار معمر رانا نے کہا کہ فلمیں بنیں گی تو سنیماؤں کی رونق میں اضافہ ہوگا،ضروری نہیں ہے کہ ہم بڑے بجٹ کی فلمیں بنائیں کم بجٹ کی فلمیں آج کے دور میں زیادہ بہت ثابت ہوسکتی ہیں۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ اس وقت جب کہ پاکستان میں فلمیں بننا شروع ہوئی ہیں اس بات کی امید ہوچلی ہے کہ آنے والے دنوں میں پاکستان کی فلم انڈسٹری ایک بار پھر اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کرلے گی لیکن ضرورت اس بات کی ہے جس طرح ٹیلی ویژن انڈسٹری میں اچھا اور معیاری کام ہو رہا ہے اسی طرح فلم انڈسٹری میں بھی اچھے موضوعات لے کر صاف ستھری اور معیاری فلمیں بنائی جائیں۔

معمر رانا نے کہا کہ ضروری نہیں ہے کہ ہم بڑے بجٹ کی فلمیں بنائیں کم بجٹ کی فلمیں آج کے دور میں زیادہ بہت ثابت ہوسکتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :