اجے دیوگن اداکاری کے ساتھ آواز کا جادوجگانے کیلئے تیار

منگل 9 فروری 2016 13:25

اجے دیوگن اداکاری کے ساتھ آواز کا جادوجگانے کیلئے تیار

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔09 فروری۔2016ء) اجے دیوگن بنانے جارہے ہیں نئی فلم جس میں وہ اداکاری کے ساتھ ساتھ گیت بھی گنگنائیں گے۔اجے دیوگن نے اداکاری کے ساتھ اب گلوکاری کا بھی فیصلہ کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

اپنی نئی تخلیق شیوہ میں اجے دیوگن اداکاری کے ساتھ گلوکاری بھی کرینگے۔ اجے دیوگن کتنے بڑے گلوکار ہیں اور کس طرح سر اور تال ملاتے ہیں اس کا جلد پتا لگ جائیگا۔ میڈیا سے گفتگو کے دوران اجے دیوگن کا کہنا ہے ان کا یہ گیت ہلکا پھلکا رومانوی ہوگا جس کے بول اور دھن پر کام کرلیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :