عوامی نیشنل پارٹی نے خیبر پختونخوا ں ڈاکٹروں کیلئے لازمی سروس ایکٹ کے نفاذ کو پی ٹی آئی کا دورہ معیار قراردیدیا
منگل 9 فروری 2016 14:22
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔09 فروری۔2016ء) عوامی نیشنل پارٹی کے سیکرٹری اطلاعات زاہد خان نے خیبر پختون خواہ میں ہڑتالی ڈاکٹروں کے جائز مطالبات تسلیم کرنے کی بجائے لازمی سروس ایکٹ کے نفاذ کو پی ٹی آئی کا دورہ معیار قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان نے دور وز قبل بلوچستان میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے پی آئی اے میں لازمی سروس ایکٹ کی مخالفت کی ا ور اگلے روز صوبہ خیبر پختون خواہ میں ہسپتالوں کے عملے کیلئے لازمی سروس ایکٹ کا نفاذ کر دیا گیا۔
زاہد خان نے مزید کہا کہ صوبہ خیبر پختون خواہ میں ڈاکٹروں کی ہڑتال سے عوام کی مشکلات کی ذمہ دار صوبائی حکومت ہے۔غریب مریض پرائیویٹ ہسپتالوں سے علاج نہیں کرا سکتے۔بڑے سرکاری ہسپتالوں سے غریبوں کے علاج کی سستی سہولت چھین کر صحت کو بھی ٹھیکیداری نظام پر دینے سے پی ٹی آئی کی تبدیلی کا چہرہ سامنے آگیا ہے۔(جاری ہے)
زاہد خان نے کہا کہ صوبہ خیبر پختون خواہ میں ہر گھر دہشت گردی سے متاثرہوا ہے شہداء کے لواحقین اور زخمیوں سے سستی صحت کی سرکاری سہولت واپس لینا عوام دشمنی ہے۔ لاکھوں کی تعداد میں آئی ڈی پیز کے ساتھ بھی ذیادتی اور ظلم ہے ۔ صوبہ خیبر پختون خواہ کے ڈاکٹروں کے جائز مطالبات اور مریضوں کی مشکلات کے خاتمے کیلئے اے این پی عوامی طبقات کے ساتھ ہیں۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سعودی عرب کی پہلی بار ’مس یونیورس‘ مقابلے میں ممکنہ شرکت
-
وزیراعظم شہبازشریف نے ٹیکس چوری روکنے کا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم فراڈ قراردیدیا
-
توانائی پر پاک ایران تعاون موجود ہے، اپنی ضروریات کیلئے امریکا سے بھی رابطے میں ہیں،پاکستان
-
وزیراعظم 28 اپریل کو سعودی عرب میں عالمی اقتصادی فورم اور4 مئی کو گیمبیا میں او آئی سی سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے،ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ کی ہفتہ وار پریس بریفنگ
-
شہداء کے اہلخانہ میرے دل کے بہت قریب ہیں ، ایک شہید کا داماد ہوں، وزیرداخلہ محسن نقوی
-
قوم کو غلامی کی زنجیروں میں جکڑنے والوں سے کوئی ڈیل نہیں کروں گا
-
ہماری آزادی میں ایک جنگل کا بادشاہ حائل ہے
-
وزیر داخلہ محسن نقوی کا اسلام آباد پولیس خدمت مرکز 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان
-
ایف بی آر، وزارت داخلہ کو تیل کی اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کی ہدایت
-
ن لیگ پنجاب نے نو از شریف کو پارٹی کی قیادت دوبارہ سنبھالنے کی درخواست کر دی
-
روپیہ مستحکم رکھنے کیلئے اسٹیٹ بینک نے مارکیٹ سے 5 ارب ڈالر خریدے
-
پابند سلاسل خواتین کیلئے ریلی نکالنا چاہتے ہیں، یہ قیدی وین کے دروازے کھولے کھڑے ہیں، عمرایوب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.