وائی فائی سگنلز کے مسائل کا سامنا کسی کو بھی ہو سکتا ہے‘ صدر براک اوباما بھی اس سے بچ نہیں سکے

Mian Nadeem میاں محمد ندیم منگل 9 فروری 2016 14:28

وائی فائی سگنلز کے مسائل کا سامنا کسی کو بھی ہو سکتا ہے‘ صدر براک اوباما ..

واشنگٹن(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔09فروری۔2016ء) وائی فائی سگنلز کے مسائل کا سامنا کسی کو بھی ہو سکتا ہے یہاں تک امریکی صدر براک اوباما بھی اس سے بچ نہیں سکے۔صدر اوباما نے انکشاف کیا ہے کہ وائٹ ہاو س میں متعدد ایسے حصے ہیں جہاں وائی فائی کے خراب سگنلز کی وجہ سے انٹرنیٹ سے منسلک ہونے میں مشکل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

(جاری ہے)

صدر اوباما نے امریکی فٹبال کے سب سے بڑے سالانہ مقابلے (سپر بول) سے پہلے سی بی ایس ٹی وی کو انٹرویو میں بتایا کہ وائی فائی سگنلز کے مسئلے کی وجہ سے ان کی بیٹیوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔صدر اوباما نے نومبر میں صدارتی انتخابات کے تناظر میں کہا کہ وہ وائٹ ہاوس کے نئے مکینوں کے لیے وائی فائی کی سہولت میں بہتری کی کوشش کریں گے۔صدر اوباما پہلی بار فٹبال مقابلے سے پہلے روایتی انٹرویو میں اپنی بیوی مشیل کے ساتھ ٹی وی پر عوام کے سامنے آئے ہیں۔اس انٹرویو میں دونوں نے سپر بول مقابلے کو دیکھنے کی عادت کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ وہ میچ دیکھنے کے لیے اپنے دوستوں کو مدعو کرتے ہیں اور میچ کے ساتھ کھانا کھاتے ہیں جس میں پیزا وغیرہ بھی شامل ہوتا ہے۔

متعلقہ عنوان :