ترقی کیلئے قائد اعظم کا قول پاکستان کیلئے اہمیت رکھتاہے، ڈاکٹر جم یونگ
منگل 9 فروری 2016 14:34
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔09 فروری۔2016ء) عالمی بینک کے صدر کم نے کہا ہے کہ پاکستان انتہائی اہم سٹریٹیجک خطے میں واقع ہے ، ترقی کیلئے قائد اعظم کے قول پر عمل سے پاکستان کیلئے کامیابی کے دروازے کھل سکتے ہیں۔
(جاری ہے)
قومی لائحہ عمل سے متعلق ہونے والی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سربراہ عالمی بینک نے حکومت پاکستان کی معاشی ٹیم کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ میں عالمی بینک کا پہلا صدر ہوں جو غریب ملک میں پیدا ہوا، ترقی کیلئے قائد اعظم کا قول پاکستان کیلئے بہت اہمیت رکھتاہے اور اس پر عمل پیرا ہوکر پاکستان پر کامیابی کے دروازے کھل سکتے ہیں۔
نجی شعبے کی سرمایہ کاری بہت اہمیت رکھتی ہے، ویت نام میں بھی نجی سرمایہ کاری سے ترقی کو فروغ ملا۔انہوں نے کہا کہ جنوبی کوریا نے تعلیم اور صحت کے شعبے میں بہت زیادہ توجہ دی ،پاکستان سے بھی تعلیم ، صحت اور روزگار کے شعبے میں تعاون کرنا چاہتے ہیں۔کچھ عرصہ پہلے پاکستان میں سیکیورٹی حالات بہت خراب تھے ، پاکستان کو دیوالیہ ہونے سے بچانے کی کوشش بہت اہمیت رکھتی ہے اور پاکستان مستقبل کے درست راستے پر چل رہا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ماہانہ 20 لاکھ روپے تک کی تنخواہ پر نئی تعیناتیوں کی راہ ہموار ہو گئی
-
پاکستان آئی ایم ایف کے طویل بیل آؤٹ پروگرام کا خواہاں ہے، وزیرخزانہ
-
عدالت کے حکم پر بشریٰ بی بی کا نجی اسپتال میں میڈیکل چیک اپ
-
پی آئی آے کے شیئر ہولڈرز کی اکثریت نے پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی کے حق میں فیصلہ سنا دیا
-
صدرمملکت آصف علی زرداری نے سینیٹ اجلاس 25 اپریل کو طلب کر لیا
-
پی آئی اے کا پیرس کو یورپی فلائٹ آپریشن کے لیے حب بنانے کا فیصلہ
-
کچے میں ظلم ہورہا ہے، سندھ پولیس ہمارے پیچھے پڑی ہے، حلیم عادل شیخ
-
پاکستان، ایکسپورٹ کنٹرول کے سیاسی استعمال کو مسترد کرتا ہے، سماجی و اقتصادی ترقی کے حصول کے لئے ٹیکنالوجی تک رسائی کو یقینی بنانے کے لئے ایک معروضی میکانزم کے لئے متعلقہ فریقوں کے مابین تبادلہ خیال ..
-
صدرمملکت آصف علی زرداری نے سینیٹ اجلاس 25 اپریل کو طلب کر لیا
-
آئی جی اسلام آباد کی تعیناتی پر معاملات طے پا گئے
-
’یہ الیکشن سے زیادہ مودی پر ریفرنڈم ہے‘
-
وزیر داخلہ محسن نقوی سے ایرانی سفیر کی ملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.