چیئر مین پی سی بی شہریار خان نے ایشیا کپ ، ورلڈ ٹی ٹونٹی کیلئے 15رکنی ٹیم کی منظوری دیدی ، احمد شہزاد، صہیب مقصود ، عمر گل ڈراپ

منگل 9 فروری 2016 15:08

چیئر مین پی سی بی شہریار خان نے ایشیا کپ ، ورلڈ ٹی ٹونٹی کیلئے 15رکنی ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔09 فروری۔2016ء) پاکستان کر کٹ بورڈ(پی سی بی )کے چیئرمین شہریار خان نے بھارت میں ہونیوالے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی اور بنگلہ دیش میں ہونیوالے ایشیا کپ کیلئے 15 رکنی قومی ٹی ٹوئنٹی سکواڈ کی منظوری دیدی ، احمد شہزاد کو مسلسل خراب کارکردگی پر ڈراپ کر دیا گیا ہے جبکہ انکی جگہ انگلینڈ لائنز کیخلاف شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر نیوالے اوپنر خرم منظور کو آزمانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، فاسٹ باؤلر عمر گل اور مڈل آرڈر بلے باز صہیب مقصود کو بھی ٹیم سے ڈراپ کر دیا گیا ہے جبکہ پی ایس ایل میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے محمد نواز اور نعمان رائیس کو ٹیم میں شام کر لیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کر کٹ بورڈ نے ابھارت میں ہونیوالے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے ٹیم کے نام پی سی بی چےئر مین شہریار خان کی منظوری کے بعد انٹر نیشنل کر کٹ کو نسل کو بھجوا دئیے ہیں،پی سی بی ذرائع کے مطابق پاکستان سپر لیگ میں شاندار کارکردگی دکھانے پر سلیکٹرز نے محمد نواز اوررومان رئیس کو ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے سکواڈ میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ اوپنر احمد شہزاد کی مسلسل خراب کارکردگی کی بنا پر انہیں ڈراپ کرکے خرم منظور کو آزمانے کا فیصلہ کیا گیا ہے،ذرائع کے مطابق اوپنر احمد شہزاد کو ٹیم سے ڈراپ کر نے کا فیصلہ ٹی ٹوئنٹی کپتان شاہد آفریدی کی مشاورت کے بعد کیا گیا ۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ عمر گل اور صہیب مقصودکو بھی ٹیم سے ڈراپ کیا گیا ہے جبکہ کامران اکمل بھی ٹیم کا حصہ نہیں ہونگے۔ افتخار احمد ایشیا کپ اور ورلڈ ٹی ٹوئنٹی دونوں ایونٹس میں ٹیم کا حصہ ہونگے۔ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی ٹیم میں شاہد آفریدی کپتان کے فرائض سرانجام دیں گے ٹیم میں شامل دیگر کھلاڑیوں میں عمراکمل،محمد حفیظ، خرم منظور،شعیب ملک ، عماد وسیم، انورعلی،محمد نواز ،نعمان رئیس ،سرفرازاحمد، بابر اعظم ، وہاب ریاض، عرفان احمد ، محمد عامر اور افتخار احمد شامل ہیں۔