ایشیا کپ اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے ٹیم کی سلیکشن میں تاخیر کی اصل وجہ سامنے آ گئی

منگل 9 فروری 2016 15:08

ایشیا کپ اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے ٹیم کی سلیکشن میں تاخیر کی اصل ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔09 فروری۔2016ء) ایشیا کپ اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے ٹیم کی سلیکشن میں تاخیر کی اصل وجہ سامنے آ گئی۔ سلیکشن کمیٹی کے درمیان اوپنر بلے باز احمد شہزاد اور خرم منظور کی سلیکشن پر عدم اعتماد پایا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی نے بھارت میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے میگا ایونٹ کیلئے ممکنہ پندرہ کھلاڑیوں میں سے چودہ کا انتخاب کر لیا ہے، جبکہ اوپنر بلے باز کے لئے احمد شہزاد اور خرم منظور کے درمیان مقابلہ سخت ہو چکا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی سلیکشن کمیٹی میں احمد شہزاد اور خرم منظور میں سے کسی ایک بلے باز کے انتخاب پر اتفاق رائے قائم نہیں کر سکی تھی جس کی وجہ سے سلیکشن کمیٹی نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل سے ڈیڈ لائن گزرنے کے بعد مزید دو روز کا وقت لیا ہے۔