پاکستان نے ساؤتھ ایشین گیمز میں ایک اور سونے کا تمغہ جیت لیا،تلائی تمغوں کی مجموعی تعداد 5 ہو گئی

منگل 9 فروری 2016 15:10

پاکستان نے ساؤتھ ایشین گیمز میں ایک اور سونے کا تمغہ جیت لیا،تلائی ..

گوہاٹی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔09 فروری۔2016ء) پاکستان نے ساؤتھ ایشین گیمز میں ایک اورسونے کا تمغہ جیت لیا ہے جس کے بعد پاکستان کے اب تک جیتے گئے سونے کے تمغوں کی تعداد 5 ہو گئی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاکستانی ویٹ لفٹر نوح دستگیر نے سپر ویٹ کیٹیگری میں سونے کا تمغا جیتا۔ ذرائع کے مطابق آج کے دن ٹینس میں بھی پاکستانی کھلاڑی کا مقابلہ ہوا تاہم اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ ذرائع کے مطابق ٹینس ایونٹ میں پاکستان کے عقیل خان بھارتی کھلاڑی سکیت سے 6-3 اور6-3 سے ہار گئے۔