اسلام آباد : چکری روڈ پر موٹر وے پر مشکوک گاڑی کو روکنے پر فائرنگ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 9 فروری 2016 15:17

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔09 فروری 2016ء) : چکری روڈ پر موٹر وے پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک مغوی کو بازیاب کروا لیا ۔ تفصیلات کے مطابق نامعلوم افراد نے لاہور سے اسلام آباد جانے والی ایک گاڑی کو روک کر اس کے مالک کو اغوا کیا ۔

(جاری ہے)

مشکوک گاڑی کی اطلاع پر موٹر وے پولیس کو الرٹ جاری کیا گیا، موٹر وے پولیس کی جانب سےگاڑی کو روکنے پر نامعلوم افراد نے موٹر وے پولیس پر فائرنگ کی جس کے بعد ملزمان گاڑی چھوڑ کر فرار ہو گئے ۔ موٹر وے پولیس کا کہنا ہے کہ مغوی کو بازیاب کروالیا گیا ہے جبکہ بعد ازاں کارروائی کرتے ہوئے فرار ہونے والے ملزمان کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :