پشاور : ڈی جی احتساب کمیشن اور صوبائی حکومت میں اختلافات شدت اختیار کر گئے

جنرل (ر) حامد خا ن کا مستعفی ہونے کا فیصلہ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 9 فروری 2016 16:17

پشاور : ڈی جی احتساب کمیشن اور صوبائی حکومت میں اختلافات شدت اختیار ..

پشاور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔09 فروری 2016ء) : ڈی جی احتساب کمیشن اور صوبائی حکومت میں اختلافات شدت اختیار کر گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق اختلافات شدید ہونے کے پیش نظر جنرل (ر) حامد خان نے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا ہے ۔

(جاری ہے)

حامد خان نے گذشتہ روز ملاقات میں وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کو اپنے تحفظات سے آگاہ کیا تھا جس کے بعد آج انہوں نے استعفیٰ دینے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق حامد خان کی جانب سے آئندہ کل استعفیٰ دئے جانے کا امکان ہے۔

متعلقہ عنوان :