سپریم کورٹ نے آرمی پبلک سکول حملے کے 3 مجرموں کی سزائے موت پر عملدرآمد ر روک دیا
منگل 9 فروری 2016 16:19
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔09 فروری۔2016ء) سپریم کورٹ نے آرمی پبلک سکول پشاور حملے کے 3 مجرموں کی سزائے موت پر عملدرآمد ر روکتے ہوئے اٹارنی جنرل سے سزاؤں کے خلاف اپیلوں کی تفصیلات طلب کرلیں۔منگل کو سپریم کورٹ کے جسٹس دوست محمد اور جسٹس قاضی فائز عیسیٰ پر مشتمل دو رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کرتے ہوئے سانحہ آرمی پبلک سکول پشاور کے تین مجرموں علی رحمان، محمد زبیر اور تاج محمد کی سزائے موت پر عملدرآمد روک دیا، تینوں ملزمان پر اے پی ایس حملے میں دہشت گردوں کی سہولت کاری کا الزام تھا، فوجی عدالت نے تینوں مجرموں کو سزائے موت کا حکم دیا تھا۔
ذرائع کے مطابق ان مجرموں نے اپنی سزاؤں کے خلاف پشاور ہائیکورٹ میں اپیل کی تھی تاہم وہاں ان کی اپیلوں کی سماعت نہ ہوئی جس کے بعد ان تینوں نے سپریم کورٹ نے رجوع کیا۔(جاری ہے)
عدالت میں مجرمان کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ہمیں ٹرائل کا ریکارڈ بھی فراہم نہیں کیا گیا، فوجی عدالت کے فیصلوں کے خلاف اپیلیں دائر کیں لیکن کوئی جواب نہیں ملا، جس پر سپریم کورٹ نے تینوں کی سزاؤں پر عملدرآمد روکتے ہوئے اٹارنی جنرل کو 16 فروری تک نوٹس جاری کر دیئے اور اٹارنی جنرل سے پشاور ہائیکورٹ میں مجرموں کی سزا کے خلاف اپیلوں پر اب تک کی کارروائی سے متعلق جواب طلب کر لیا ۔
عدالتی حکم میں کہا گیا کہ اپیلوں پر فیصلہ ہو چکا ہے تو اس کی کاپی پیش کی جائے، فیصلے کی کاپی پر ججز کے نام اور عہدے نہ لکھے جائیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.