لائنل میسی کے گردوں میں پتھری کا انکشاف

منگل 9 فروری 2016 16:38

لائنل میسی کے گردوں میں پتھری کا انکشاف

بارسلونا (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار9فروری- 2016ء) عالمی شہرت یافتہ فٹ بالر لائنل میسی گردوں کا ٹیسٹ کرانے کیلئے پہنچ گئے ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز بارسلونا کلب کے ترجمان نے کہا کہ ارجنٹائنی پلیئر کو گزشتہ سال گردوں میں تکلیف محسوس ہوئی تھی اور گزشتہ روز ڈاکٹروں نے معائنہ کے بعد گردے میں پتھری کا انکشاف کیا ہے جس کے بعد وہ ٹیم مینجمنٹ سے مشورے کے بعد آپریشن کرائیں گے ۔