معیشت کی بہتری کیلئے ہر شعبے پر توجہ دے رہے ہیں ،نواز شریف

منگل 9 فروری 2016 16:41

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔09 فروری۔2016ء) وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ معیشت کے ہر شعبے میں بہتری کے لئے بھرپور کوششیں کر رہے ہیں۔ حکومتوں کا کام کاروبار چلانا نہنیں ہے۔ جب حکومتیں کاروبار کرتی ہیں تو زراعت کی مد میں بھاری نقصان اٹھانا پڑتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کے روز اسلام آباد میں عالمی بنک کے صدر جم یونگ کم سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

وزیراعظم نواز شریف نے پاکستان کی اقتصادی ترقی میں ورلڈ بنک کے تعاون کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی بینک کی معاونت اصلاحاتی ایجنڈے کی تکمیل میں مددگار ہے۔ نجی شعبے کیلئے آئیڈیل کاروباری ماحول فراہم کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نجی شعبے کی مانسب حوصلہ افزائی سے سرگرمیوں کے فوائد پورے ملک کو پہنچیں گے۔ آزاد اور نجی شعبے کی حوصلہ افزائی پر مبنی پالیسیوں پر یقین رکھتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومتوں کا کام کاروبار چلانا نہیں ہے۔ جب حکومتیں کاروبار کرتی ہیں تو زراعت کی مد میں بھاری نقصان اٹھانا پڑتا ہے۔ معیشت کے ہر شعبے میں بہتری کرنے کے لئے کوششیں کر رہے ہیں۔ جلد اس ملک کی معیشت کو بہتر کر دیں گے۔

متعلقہ عنوان :