شکایات کے ازالہ کیلئے سیالکوٹ ائیر پورٹ خصوصی ڈیسک نے کام شروع کر دیا

منگل 9 فروری 2016 16:44

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔09 فروری۔2016ء)وفاقی محتسب سلیمان فاروقی کی ہدایت پر بیرون ممالک میں قیام پذیر کو ائیر پورٹس پر سہولیات دینے سے متعلق رجسٹرار وفاقی محتسب اور اوورسیز پاکستانیوں کے شکایات کے کمشنر حافظ احسان احمد کھوکھر نے سیالکوٹ ائیرپورٹ پر بنائے گئے ڈیسک کا افتتاح کر دیا ہے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر حافظ احسان احمد کھوکھر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ ملک بھر شکایات کے ازالہ کے لیے خصوصی ڈیسک کا قیام عمل میں لایا گیا ہے کوئی بھی بیرون ملک سے آنیوالے پاکستانی کو کہیں بھی کوئی دشواری اور مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہو تو ہم بھر پو رایکشن لیں گے اور ذمہ داران کے خلاف تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

واضع رہے کہ ملک بھر کے 24ائیرپورٹس جن میں اسلام آباد، لاہور، کراچی، پشاور، کوئٹہ اور ملتان شامل ہیں وہاں احسن طریقہ سے خصوصی ون ونڈو ڈیسک کام کر رہے ہیں اور سینکڑوں پاکستانیوں کو اس حوالے سے ریلیف بھی دیدیا گیا ہے