کرسٹیانو رونالڈو کا مزید دو سال ریال میڈرڈ کے لیے کھیلنے کا فیصلہ

منگل 9 فروری 2016 16:52

کرسٹیانو رونالڈو کا مزید دو سال ریال میڈرڈ کے لیے کھیلنے کا فیصلہ

میڈرڈ (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار9فروری- 2016ء) عالمی شہرت یافتہ فٹ بالر کرسچیانورونالڈو نے آئندہ دو سال تک ریال میڈرڈ نہ چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز ایک انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ میں نے چھ سال مانچسٹریونائیٹڈ کے لئے کھیلا جب کہ چھ سال مجھے ہسپانوی کلب کے ساتھ ہوگئے ہیں اور یہاں مجھے ناصرف بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا بلکہ میں نے کھیل کا بہت لطف بھی اٹھایا تو میری خواہش ہے کہ کم از کم دو سال مزید ریال میڈرڈ کے لئے کھیلوں اور مجھے امید ہے کہ کلب مجھ سے معاہدے کی تجدید کرلے گا ۔ واضح رہے کہ ریال میڈرڈ نے کرسٹیانورونالڈو کو مانچسٹریونائیٹڈ سے 80 ملین پائونڈز میں 2009ء میں خریدا تھا ۔