Live Updates

لاہور : پی ٹی آئی اور بول ایک ہی کشتی کے سوار ہیں۔ پاکستانی صحافی مبشر لقمان

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 9 فروری 2016 16:53

لاہور : پی ٹی آئی اور بول ایک ہی کشتی کے سوار ہیں۔ پاکستانی صحافی مبشر ..

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔09 فروری 2016ء) : پاکستانی صحافی مبشر لقمان نے بول سے متعلق ایک سوال کے جواب میں کہا کہ بول کے مالک اور گرفتار ملازمین کی چارج شیٹ آ ج تک پیش نہیں کی گئی جبکہ ان کی گرفتاری کے تیسرے دن یہ کہا گیا تھا کہ ہمارے پاس ستر فیصد ثبوت موجود ہیں۔ بول کے سارے اکاﺅنٹس منجمند کر دئے گئے ، ہزاروں کی تعداد میں ملازمین کو بے روزگار کر دیا گیا ، بول کے ایک ملازم کو قتل بھی کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ بول اور پی ٹی آئی ایک ہی کشتی کے سوار ہیں۔ کیونکہ چار پانچ ٹی وی چینل کو بول کے لانچ ہونے اور کھُلنے سے تحفظات تھے جس کے بعد وہ روتے دھوتے میاں صاحب کے پا سگئے ۔ نواز شریف صاحب نے کہا کہ تم لوگ پی ٹی آئی کو اوپر نہ آنے دینا ہم بول کو سنبھال لیں گے۔´ مبشر لقمان کا کہا ہے کہ یہی وجہ ہے کہ آج تک بول کے گرفتار سی ای او اور ملازمین کی نہ ضمانت ہو سکی اور نہ ہی ان کے اوپر لگائے گئے چارجز کی شیٹ پیش کی گئی۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات