بے ضابطگیوں کا انکشاف ,اسلام آباد کے سیکٹر آئی 12 میں سڑکوں کا تعمیراتی کام روک دیا گیا

منگل 9 فروری 2016 16:56

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔09 فروری۔2016ء) اسلام آباد کے سیکٹر آئی 12 میں زیر تعمیر سڑکوں کی مرمت اور تعمیر کا کام روک دیا گیا اس کی وجہ پروجیکٹس میں مالی بے ضابطگیاں اور غبن بتایا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

سی ڈی اے کے عہدیدار کے حوالے سے میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ سال مارچ میں سٹی انتظامیہ نے تعمیراتی کام شروع کیا تھا جس کی مالیت 248.4 ملین روپے تھی معاہدے کے تحت کنٹریکٹر نے 9 ماہ کے اندر اس کام کو مکمل کرنا تھا تاہم آج تک یہ کام مکمل نہیں ہو سکا اور اس کی وجہ کنٹریکٹر اور سی ڈی اے اور پیمنٹ کا ایشو ہے ذرائع کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ سی ڈی اے نے لیٹرز کی منظوری سے قبل ہی کنٹریکٹر کو سائیٹ حوالے کر دی تھی دوسری طرف اراضی کے مشترکہ سروے کے دوران بے ضابطگیاں اور نقائص بھی سامنے آئے اور متعلقہ محکموں کو یہ بے قاعدگی بھی حوالے کی گئی ۔

دریں اثناء سی ڈی اے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ وہ انکوائری رپورٹ بارے لاعلم ہیں متعلقہ حکام سے رابطہ کر کے اس پر کوئی تبصرہ کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :