پاکستان کے ساتھ تعلیم ،صحت، روزگار کے شعبے میں تعاون کرنا چاہتے ہیں۔صدر عالمی بینک

منگل 9 فروری 2016 16:56

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔09 فروری۔2016ء) عالمی بینک کے صدر ڈاکٹر جم یونگ کا قومی لائحہ عمل سے متعلق اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان کے ساتھ تعلیم ،صحت، روزگار کے شعبے میں تعاون کرنا چاہتے ہیں، جبکہ نجی شعبے کی سرمایہ کاری بہت اہمیت رکھتی ہے اسلام آباد میں قومی لائحہ عمل سے متعلق اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں عالمی بینک کے صدر ڈاکٹر جم یونگ اعلی سطح وفد کے ہمراہ اجلاس میں شریک ہوئے۔

وزیرخزانہ اسحاق ڈار کا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ عالمی سطح پر پاکستانی سکوک بانڈز کو توقع سے زیادہ پزیرائی ملی ہے رواں سال میں محصولات کی مد میں اٹھارہ فیصد اضافہ اورگزشتہ تیس ماہ میں معیشت کے شعبوں میں خاطرخواہ کامیابیاں حاصل کیں۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ صحت اور تعلیم کے شعبوں میں ترجیحی بنیادوں پر توجہ کے ساتھ گزشتہ تین سالوں میں ترقیاتی بجٹ میں دوگنا اضافہ کیا گیا ہے۔

عالمی بنک کے صدر ڈاکٹر جم یونگ نے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ کچھ عرصہ پہلے پاکستان میں سیکیورٹی حالات بہت خراب تھے جو اب بہترہورہے ہیں پاکستان معاشی ترقی کے اہم دور سے گزر رہا ہے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان سے تعلیم صحت روزگار کے شعبوں میں تعاون چاہتے ہیں نجی شعبوں کی سرمایہ کاری بہت اہمیت رکھتی ہے۔