نجی شعبے کوکاروبارکے لیے بہترماحول فراہم کرنا ہمارا فرض ہے

حکومتیں کبھی کاروبار نہیں کرتیں اگرکریں بھی تو بھاری نقصان اٹھاتیں ہیں۔وزیراعظم نوازشریف

Zeeshan Haider ذیشان حیدر منگل 9 فروری 2016 17:46

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 09 فروری۔2015ء) وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ نجی شعبے کوکاروبارکے لیے بہترماحول فراہم کرنا ہمارا فرض ہے۔ حکومتیں کبھی کاروبار نہیں کرتیں اگرکریں بھی تو بھاری نقصان اٹھاتیں ہیں۔وزیراعظم ہاوس میں ورلڈ بینک کے صدر ڈاکٹر جیم ڑونگ کیم سے ہونے ہوالی ملاقات کے موقع پر وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ معیشت کے ہرشعبے میں بہتری کے لیے اقدامات کررہے ہیں۔

قومی ترقی کے اہداف کے حصول کے لئے حاصل کردہ قرضوں سے خاطر خواہ مدد ملے گی۔

(جاری ہے)

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہم نجی شعبہ کو مراعات دیکر کر ترقی کی منازل کو حاصل کرنے پریقین رکھتے ہیں۔ کاروبار کرنا حکومتوں کا کام نہیں،حکومتیں کاروبار کرتی ہیں تو اس سے سوائے نقصان کے کچھ حاصل نہیں ہوتا۔وزیراعظم نے ملکی ترقی کے لئے ورلڈ بنک کے تعاون کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس کی بدولت ترقی کے اہداف حاصل کرنے میں خاطر خوا مدد مل رہی ہے،حکومت نے بہت سے میگا پروجیکٹس بھی شروع کئے ہیں مگر ساتھ ساتھ چھوٹے منصوبوں کی بروقت تکمیل پر بھی توجہ دی جارہی ہے۔ ڈاکٹر جیم ڑونگ کیم نے پاکستان کی اقتصادی پالیسوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ورلڈ بنک اصلاحاتی ایجنڈے کی تکمیل کے لئے اپنا تعاون جاری رکھے گا۔