وفاقی وزیر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ احسن اقبال سے مولانا قمرالدین کی ملاقات

خضدار میں زیر زمین پانی کی قلت کے حوالے سے عوام کو درپیش مسائلے سے آگاہ کیا

منگل 9 فروری 2016 17:56

اسلام آباد ، کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔09 فروری۔2016ء ) وفاقی وزیر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ احسن اقبال سے اسلام آباد میں رکن قومی اسمبلی مولانا قمرالدین نے ملاقات کی ،جے یوآئی کے مرکزی نائب امیر ورکن قومی اسمبلی مولانا قمرالدین نے ایم این اے کو خضدار میں زیر زمین پانی کی قلت کے حوالے سے عوام کو درپیش مسائلے سے آگاہ کیا ۔

اور خضدار میں فوری طور پر ڈیمز کے تعمیر کی منظوری اور اس کے لئے رقم ریلیز کرنے پر زور دیا ۔ وفاقی وزیر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ احسن اقبال نے یقین دلایا کہ خضدار میں زیر زمین پانی کی قلت کو وفاقی حکومت سنجیدگی سے لیکر اس مسئلے کے حل کے لئے خصوصی اقدات کریگی ۔ کوشش ہوگی کہ خضدار کے لئے ڈیمز کے حوالے سے خصوصی پیکج کا اعلان کرکے عوام کو مستقبل میں اس بحران سے نجات دلائی جائے ۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ خضدار کا مستقبل روشن اور تابنا ک ہے گوادر و کاشغر کوری ڈور کا اہم مرکز خضدار بھی ثابت ہوگا جہاں بیسیمہ سے خضدار تک روڈ بنے گی اور گوادر و رتوڈیرو شاہرہ کے کرخ سیکشن پر کام کی رفتار کو مذید تیز کردیا گیا ہے تاکہ یہ منصوبہ جلد مکمل ہومستقبل و قریب میں خضدار ایک بڑ اور مرکزی و صنعتی شہر بنے گااس لئے یہی وجہ ہے کہ خضدار توجہ کا مرکزبنا ہوا ہے۔

جہاں دیگر مسائل کے حوالے سے پانی کی کمے کے مسئلے کو بھی حل کیا جائیگا ۔ ایم این اے مولانا قمرالدین نے کہاکہ حکومت یقین دھانی سے آگے بڑھ کر عملی طور پر علاقے کے عوام کے مسائل کے حل کے لئے کوششیں شروع کردیں تاکہ عوام کو درپیش یہ بحران و مسائل جلد ازجلد حل ہوں۔اس سے پہلے ایم این اے مولانا قمرالدین نے وزیر اعظم ہاؤس میں ایم این اے کیپٹن صفدر سے ملاقات کرکے انہیں خضدار کی مجموعی صورتحال و بنیادی مسائل سے بھی آگاہ کیا ۔

متعلقہ عنوان :