لاڑکانہ :گاؤں علی محمد سومرو کے رہائشی اور پاکستان پیپلز پارٹی کے جیالے علی محمد سومروکا ملازمت نہ ملنے پر احتجاج
منگل 9 فروری 2016 17:59
لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔09 فروری۔2016ء) لاڑکانہ میں سجاول جونیجو تحصیل کے گاؤں علی محمد سومرو کے رہائشی اور پاکستان پیپلز پارٹی کے جیالے علی محمد سومرو نے پارٹی قیادت کی جانب سے نظرانداز کرنے اور ملازمت نہ دینے کے خلاف پریس کلب کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے صحافیوں کو بتایا کہ میرا والد مرحوم گل حسن سومرو جو پیپلز پارٹی کا کارکن تھا اور جنرل ضیا کے دؤر میں ان پر جیئے بھٹو نعرہ لگانے پر مقدمہ درج کرکے اسے سکھر سینٹرل جیل بھیج دیا گیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ میرے والدین بچپن میں ہی فوت ہوچکے جس کے بعد مخیر حضرات نے میری مدد کرکے مجھے انٹر تک تعلیم کے زیور سے آراستہ کیا لیکن پاکستان پیپلز پارٹی کی گذشتہ 8 سالہ دؤر اقتدار میں پارٹی کی جانب سے مجھے مسلسل نظرانداز کرکے ملازمت نہیں دی گئی ہے جس کے باعث میرے معصوم بچے فاقہ کشی کرنے پر مجبور ہیں۔(جاری ہے)
انہوں نے مزید بتایا کہ میرے سر پر چھت تک نہیں، پیپلز پارٹی کا نعرہ روٹی، کپڑا اور مکان جس پر پارٹی عمل نہیں کررہی ہے اور ہم جیسے جیالوں کو نظرانداز کرکے شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی روح کو صدمہ پہنچایا گیا ہے۔
نوجوان نے پیپلز پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، سابق صدر آصف علی زرداری، ایم این ای فریال تالپور سمیت دیگر پارٹی رہنماؤں سے اپیل کی کہ میرے احتجاج کا نوٹس لیتے ہوئے مجھے حکومت سندھ کے کسی بھی محکمے میں ملازمت دے کر میرے معصوم بچوں کو فاقہ کشی کرنے سے بچایا جائے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکا عزیز بھٹی شہید ہسپتال کی چھت گرنے کے معاملہ پرسخت ایکشن،ایم ایس برطرف، تین افسرمعطل
-
نیپرا نے کے الیکٹرک کے 7 سالہ سرمایہ کاری کے روڈ میپ پر فیصلہ دے دیا
-
چیئرمین سینیٹ نے ایوان بالا کے 337 ویں اجلاس کے لئے پینل آف پریذائیڈنگ آفیسرز کے ناموں کا اعلان کر دیا
-
چیف جسٹس کوکراچی کے لذیذ کھانوں اورکچوریوں کی یاد آ گئی
-
سپریم کورٹ کا نسلہ ٹاور کی زمین فروخت کرکے الاٹیز کو معاوضہ ادا کرنے کا حکم
-
قومی شاہراہ پر منی ٹرک اور مسافر وین میں تصادم ،دوخواتین سمیت چھ افراد زخمی
-
نئے تعینات ایم ایس حضرات کو ہسپتالوں میں پیشنٹ کیئر مینجمنٹ کو بہتر بنانے کا ٹاسک سونپ دیا گیا
-
فتنہ پارٹی حسب روایت بشریٰ بی بی کی صحت سے متعلق پروپیگنڈہ کر رہی ہے ‘ عظمیٰ بخاری
-
بزنس ایڈوائزری کمیٹی اہم فورم ہے سب کو ساتھ لے کر چلیں گے، چیئرمین سینیٹ
-
افغانستان سے پاکستان میں دراندازی کرنیوالے افغان دہشتگرد کے ہوشروبا انکشافات
-
موسم بہار کی شجر کاری مہم،سپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمنٹ ہائوس کے سبزہ زار میں میگنولیا گرینڈی فلورا کا پودا لگایا
-
فتنہ پارٹی بشری بی بی کی صحت سے متعلق پراپیگنڈہ کر رہی ہے ، عظمی بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.