وزیراعظم سے ہالینڈ کی ملکہ میکسیما کی ملاقات، مختلف امور پر تبادلہ خیال

وزیراعظم ہاؤس آمد پر وزیراعظم ، مریم نواز اوردیگر کی جانب سے مہمان کا پر تپا ک استقبال

منگل 9 فروری 2016 18:13

وزیراعظم سے ہالینڈ کی ملکہ میکسیما کی ملاقات، مختلف امور پر تبادلہ ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔09 فروری۔2016ء) وزیراعظم نواز شریف سے نیدرلینڈ کی ملکہ میکسیما نے ملاقات کی، جس میں خطے کی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔منگل کو ہالینڈکی ملکہ میکسیماکی وزیراعظم ہاؤس آمد پر وزیراعظم نواز شریف، وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار، مریم نواز شریف، وزیرمملکت انوشہ رحمان سمیت دیگر نے معزز مہمان کا پرتپاک استقبال کیا۔

(جاری ہے)

بعد ازاں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی نمائندہ خصوصی اور نیدرلینڈ کی ملکہ میکسیما نے وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی۔ ملاقات میں وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار،وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی، وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز شریف، وزیرمملکت انوشہ رحمان، چیئرمین بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام ماروی میمن سمیت دیگر حکام نے شرکت کی۔ ملاقات میں خطہ کی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔