چیئرمین پی سی بی شہریار خان کا چیف سلیکٹر ہارون رشید کے پاکستان سپر لیگ میں کمنٹری کرنے پر سخت ناراضی کا اظہار
ذیشان حیدر منگل 9 فروری 2016 18:39
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 09 فروری۔2015ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان نے چیف سلیکٹر ہارون رشید کے پاکستان سپر لیگ میں کمنٹری کرنے پر سخت ناراضی ظاہر کی ہے۔منگل کو شہریار خان نے غیرملکی نشریاتی ادارے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہارون رشید کے کمنٹری کرنے سے بالکل خوش نہیں ہیں۔ وہ آئی سی سی کے اجلاس کے سلسلے میں ملک سے باہر تھے اور انھیں واپس آنے پر اس بارے میں پتہ چلا ہے۔
انھوں نے کہا کہ وہ یہ ضرور معلوم کریں گے کہ ہارون رشید کمنٹری کیوں کر رہے ہیں۔واضح رہے کہ ہارون رشید ان دنوں متحدہ عرب امارات میں بیک وقت تین ذمہ داریاں نبھارہے ہیں۔ وہ قومی سلیکشن کمیٹی کے سربراہ ہونے کے ساتھ ساتھ پاکستان سپر لیگ کی ٹیکنیکل کمیٹی کے چیئرمین بھی ہیں اس کے علاوہ وہ ایک ایف ایم ریڈیو سٹیشن سے پاکستان سپر لیگ کے میچوں کی کمنٹری بھی کر رہے ہیں۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
وقار یونس نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے اپنی پاکستانی سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
قطر جونیئر سکواش ، پاکستان نے دو چاندی کے تمغے اپنے نام کر لیے
-
کھلاڑی کو بغیر بتائے پوزیشن تبدیل کرنے سے فرق پڑتا ہے : فخر زمان
-
بابر اعظم نے نیوزی لینڈ سے شکست کا ذمہ دار بیٹرز کو قرار دیدیا
-
پاکستان آئندہ سال چیمپئنز ٹرافی کے بعد نیوزی لینڈ کا دورہ کرے گا
-
انڈونیشیا کی روہمالیا نے ویمن ٹی ٹوئنٹی میں تاریخ رقم کردی
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سے قبل مڈل اوورز میں پاکستان کے سکورنگ ریٹ نے خطرے کی گھنٹی بجا دی
-
پاکستان نیوزی لینڈ کی کمزور ٹیم کیخلاف بھی سیریز نہ جیت سکا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
بسمہ معروف کا کرکٹ سے فوری ریٹائرمنٹ کا اعلان
-
پاکستان باولر کا اچھا کم بیک، کیوی بلے باز تگڑا ہدف دینے میں ناکام ہو گئے
-
سیریز جیتنے کا آخری موقع، کیویز کیخلاف چوتھے میچ کیلئے قومی ٹیم میں 5 تبدیلیاں کر دی گئیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.