وفاقی وزیر اُمور کشمیر نے پلندری میں 12 کلو میٹرطویل نکر مرُشد آبا دسٹرک کی تعمیر کا افتتاح کردیا
سٹرک کی تعمیر مقررہ وقت میں مکمل کی جائے ،کوالٹی پر خصوصی توجہ دی جائے،وفاقی حکومت کو کشمیریوں سے خصوصی لگاؤ ہے،ترقی اور خوشحالی کا سفرجاری رہیگا،چوہدری محمد برجیس طاہر
منگل 9 فروری 2016 18:44
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔09 فروری۔2016ء) وفاقی وزیر برائے اُمورکشمیر وگلگت بلتستان چوہدر ی محمد برجیس طاہر نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت آزادکشمیر کی تعمیر وترقی میں خصوصی دلچسپی رکھتی ہے اور یہی وجہ ہے کہ وزیر اعظم پاکستان نے آزادکشمیر کی ترقی کے لیے اربوں روپے کے وسائل مختص کیے ہیں ۔اُنہوں نے یہ بات پیرکو پلندری میں 12کلومیٹر طویل نکرمرشد آباد روڈ کی تعمیری کام کا افتتاح کر تے ہوئے کہی۔
نکر مُرشد آباد سڑک کی کل لمبائی 12کلومیٹر ہے اور اس پر تقریباً 10کروڑ روپے کی لاگت آئے گی ۔بریفینگ کے دوران متعلقہ حکام نے وفاقی وزیر کو بتایا کہ اس سڑک کی تعمیر کاکام دو سال کے عرصے میں مکمل ہو جائے گا اور اس سٹرک کی تعمیر سے تقریباً 30ہزار کی آبادی کو فائدہ ہو گا۔(جاری ہے)
اس کے علاوہ تعلیمی درس گاہ،علاؤ الدین اسلامی یونیورسٹی کے طلباء کو بھی اس سٹرک کی تعمیر سے بے پناہ فائد ہ ہو گا۔
اس موقع پر وفاقی وزیر نے متعلقہ حکام کو خصوصی ہدایت کی کہ وہ سٹرک کی تعمیر سے متعلق شفافیت کو یقینی بناتے ہوئے اس کی تعمیر میں معیار پر خصوصی توجہ دی جائے۔ اور یہ کہ سڑک کی تعمیرمیں کسی قسم کی تاخیر برداشت نہ کی جائے گی۔وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت مقامی آبادی کے مسائل حل کرنے کے لیے بھرپور کام کر رہی ہے اور خصوصی طورپر انفراسٹرکچر کی تعمیر وترقی میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے گی اور میگا پروجیکٹس کے علاوہ چھوٹے منصوبوں پر بھر پور کام کیاجائے گا۔بعد ازاں وفاقی وزیر برائے اُمورکشمیر نے وفاقی وزیر برائے اطلاعات سینیٹر پرویزرشید اوروزیر اعظم کے خصوصی معاون آصف کرمانی کے ہمراہ سر سید پونچھ کرنل خان محمد خان کے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ پڑھی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ملالہ کی اسرائیل کی مذمت، غزہ کی حمایت کا اعادہ
-
غزہ کی جنگ انٹرنیشنل ورلڈ آرڈر کے لیے ساکھ کی جنگ بن گئی ہے، شیری رحمن
-
خدشات ہیں شبِ برات پر بشری بی بی کے کھانے میں زہر ملایا گیا،مشال یوسف زئی
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا
-
شیرافضل مروت کی قصورمیں درج مقدمے میں حفاظتی ضمانت منظور
-
2023میں پاکستان کو 2 ارب 35 کروڑ ڈالرز فراہم کیے، ایشیائی ترقیاتی بینک
-
سرکاری ادارے ملازمین کو پال رہے، ان کو بٹھا کر تنخواہیں دی جارہی ہیں، چیف جسٹس
-
عدالت نے عمران خان و بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں اور آفیشلز کیخلاف بیان دینے سے روک دیا
-
نواز شریف ملکی مفاد کی خاطرعمران خان سے بات چیت کیلئے تیار ہیں،رانا ثناءاللہ
-
پولیس وردی پہننے پر مریم نواز کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر
-
حکومت ملیریا کی روک تھام اور خاتمے کے لئے مناسب اقدامات اٹھا رہی ہے ، وزیراعظم کاملیریا کے عالمی دن پر پیغام
-
پاکستان میں انسانی حقوق کی صورتحال پر پینٹاگون کی رپورٹ:ملا جُلا رد عمل
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.