پٹھان کوٹ ائیر بیس پر حملہ پاکستان نے نہیں بھارتی خفیہ ایجنسیوں نے کرایا ،پاکستان کو بدنام کر نے کی کوشش کی گئی، واقعہ میں بھارت کے اندر کے لوگ ملوث تھے ، ممبئی دھماکوں میں بھی بھارتی خفیہ ایجنسیاں ملوث تھیں ، ممبئی حملے کی منصوبہ بندی میں ملوث ڈیوڈ ہیڈ لے پاکستان کامجرم ہے ،بھارت اسے پاکستان کے حوالے کرے ، ایسا نہ ہونے پر پاکستان بھارت کا چہرہ سامنے لائے ،جھوٹے الزامات پربھارتی حکومت کو پاکستان سے معافی مانگے

سابق وفاقی وزیر داخلہ اور پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹررحمان ملک کی میڈیا سے گفتگو

منگل 9 فروری 2016 19:48

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔09 فروری۔2016ء) سابق وفاقی وزیر داخلہ اور پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹررحمان ملک نے کہا ہے کہ پٹھان کوٹ ائیر بیس پر حملہ بھارتی خفیہ ایجنسیوں نے کرایا اور پاکستان کو بدنام کر نے کی کوشش کی گئی، بھارتی خفیہ ایجنسی کی تحقیقاتی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پٹھانکوٹ حملے میں اندر کے لوگ شامل تھے،جس کے بعد بھارتی حکومت کو پاکستان پر جھوٹے الزامات لگانے پر معافی مانگنی چاہیے، ممبئی دھماکوں میں بھی بھارت کی خفیہ ایجنسیاں ملوث تھیں ، ممبئی حملے کی پلاننگ کرنے والا ڈیوڈ ہیڈ لے پاکستان کامجرم ہے جس نے بھارتی خفیہ ایجنسی کے ساتھ ملکر پاکستان کو بد نام کرنے کی کوشش کی،ڈیوڈ ہیڈلے بھارتی خفیہ ایجنسی را کا ایجنٹ ہے، یوڈہیڈلے کے حوالے سے ہم نے بھارت کو48نکات پر مشتمل سوال نامہ بھیجا مگر بھارت نے آج تک اسکا جواب نہیں دیا ، بھارت جواب دے ڈیوڈہیڈلے کو بھارت میں سیاحت کا دفترکس نے کھول کر دیا؟پاکستان نے ہمیشہ بھارت کی جانب دوستی کا ہاتھ بڑھایامگر بھارت نے ہمیشہ سمجھوتہ ایکسپریس جیسے تحفے دئیے، حکومت عالمی سطح پر بھارت سے ڈیوڈ ہیڈلے کی حوالگی کا مطالبہ کرے،اگر بھارت اسکے پاکستان کے حوالے نہ کرے تو پاکستان کے پاس بھارت کا چہرے دنیا کو بے نقاب کا اچھا موقع ہے، عزیر بلوچ کے ریڈ وارنٹ میں نے نکالے تھے اور کراچی میں امن کمیٹی کا خاتمہ بھی پیپلزپارٹی کی حکومت نے کیا تھا جس پر مجھے اور آصف علی زرداری کو کتنا برا بھلا کہاگیا،سب کو پتہ ہے۔

(جاری ہے)

وہ منگل کو یہاں اپنی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے سینیٹررحمٰن ملک نے کہا کہ پٹھان کوٹ واقعے میں پاکستان اور ہماری انٹیلی جنس اداروں کو بدنام کرنے کی کوشش کی گئی،پٹھان کوٹ واقعہ میں بھارت کی اپنی خفیہ ایجنسیاں ملوث تھیں،پاکستان کو پٹھان کوٹ واقعہ کے حوالے سے جوفون نمبراورکال ثبوت کے طورپر فراہم کی گئی،ان کی رپورٹس آچکی ہیں، جن سے ثابت ہوتا ہے کہ پاکستان کا اس واقعہ سے دوردور تک کوئی تعلق نہیں۔

انہوں نے کہا کہ پٹھان کورٹ اورممبئی حملوں کا انجام بھی سمجھوتہ ایکسپریس کی طرح ہوگااور کچھ عرصے بعد بھارت کے ہی لوگ بولیں گے کہ یہ حملے ہم نے خود کروائے تھے،انہوں نے کہا کہ بھارت پاکستان پر جھوٹے الزامات لگا کردنیا کو دھوکا نہ دے،دنیا چاہتی ہے کہ پاک بھارت دوستی ہومگر بھارت ایسا نہیں چاہتا۔انہوں نے کہاکہ پٹھان کوٹ واقعہ کے بعد بھارت کی ہی خفیہ ایجنسی نے اپنی حکومت کو رپورٹ دی کہ اس واقعہ میں اندر کے لوگ ملوث ہیں جس کے بعد بھارت کو پاکستان پر جھوٹا الزام لگانے پر معافی مانگنی چاہئے۔

رحمٰن ملک نے کہا کہ ممبئی دھماکوں کے وقت بھی میں نے کہا تھا کہ اس میں بھارت اور بھارت کی خفیہ ایجنسیاں ملوث تھیں مگر بھارت نے پاکستان پر الزام لگایا جس پر ہم نے بھارت سے48نکات پر مشتمل سوال نامہ بھیجا جس کا آج تک بھارت نے جواب نہیں دیا،انہوں نے کہا کہ ممبئی حملے کی پلاننگ کرنے والا ڈیوڈ ہیڈ لے پاکستان کامجرم ہے جس نے بھارتی خفیہ ایجنسی کے ساتھ ملکر پاکستان کو بد نام کرنے کی کوشش کی۔

سب سے پہلے ڈیوڈہیڈلے ہمارا ملزم ہے،ڈیوڈ ہیڈلے نے ممبئی دھماکوں کی منصوبہ بندی کی،ڈیوڈ ہیڈلے بھارتی خفیہ ایجنسی را کا ایجنٹ ہے،انہوں نے کہا کہ ڈیوڈہیڈلے کے حوالے سے ہم نے بھارت کو48نکات پر مشتمل سوال نامہ بھیجا مگر بھارت نے آج تک اسکا جواب نہیں دیااور نہ ہی ڈیوڈہیڈلے کو پاکستان کے حوالے کیا،ہم نے ڈیوڈہیڈ لے کی پاکستان مخالف کارروائیوں میں ملوث ہونے کے ثبوت بھی بھارت کو فراہم کئے مگر بھارت نے ابھی تک اس حوالے سے کوئی جواب نہیں دیا،ممبئی دھماکوں سے قبل ڈیوڈہیڈلے نے7دفعہ بھارت سے پاکستان سفر کیا،بھارتی خفیہ ایجنسی ڈیوڈہیڈلے کو استعمال کرتی ہے اورآج را ڈیوڈہیڈلے کی بنیاد پر پاکستان پر الزامات لگارہی ہے،انہوں نے کہا کہ بھارت جواب دے کہ ڈیوڈہیڈلے کو بھارت میں سیاحت کا دفترکس نے کھول کے دیا؟ بھارت کا ایجنڈاتھاکہ پاکستان کو ممبئی حملوں پر بدنام کیاجائے۔

رحمٰن ملک نے کہا کہ ڈیوڈہیڈلے کو پاکستان کے حوالے کیا جائے وہ سب کچھ اگلے گا کہ کس کے کہنے پر اس نے ممبئی دھماکوں کی منصوبہ بندی کی اورکسی نے اس کو مالی مدد دی،انہوں نے کہاکہ حکومت سے درخواست ہے کہ وہ بھارت سے ڈیوڈہیڈلے کی حوالگی کا مطالبہ کرے۔پاکستان نے ہمیشہ بھارت کی جانب دوستی کا ہاتھ بڑھایامگر بھارت نے اس کے بدلے میں کبھی سمجھوتہ ایکسپریس تو کبھی ممبئی دھماکوں جیسے تحفے پاکستان کو دیئے، بھارت اگر ڈیوڈہیڈلے کو پاکستان کے حوالے نہیں کرتاتو ہمیں دنیا میں بھارت کو اس حوالے سے بے نقاب کرنا چاہئے۔

سینیٹر رحمٰن ملک نے کہاکہ عزیر بلوچ کے ریڈ وارنٹ میں نے نکالے تھے اور کراچی میں امن کمیٹی کا خاتمہ بھی پیپلزپارٹی کی حکومت نے کیا تھا جس پر مجھے اور آصف علی زرداری کو کتنا برا بھلا کہاگیا،سب کو پتہ ہے۔