برطانیہ میں سیاسی پناہ لینے کا کوئی ارادہ نہیں ، پاکستان میں رہنا چاہتا ہوں،پیپلز پارٹی کے رہنماء شرجیل میمن کی نجی ٹی وی سے گفتگو

منگل 9 فروری 2016 19:51

برطانیہ میں سیاسی پناہ لینے کا کوئی ارادہ نہیں ، پاکستان میں رہنا چاہتا ..

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔09 فروری۔2016ء ) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء شرجیل میمن نے کہا ہے کہ برطانیہ میں سیاسی پناہ لینے کا کوئی ارادہ نہیں ، پاکستان میں رہنا چاہتا ہوں ۔ وہ منگل کو نجی ٹی وی سے گفتگو کر رہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ میرا نام ای سی ایل سے نکالا جائے تو میں پاکستان آنے کے لئے تیار ہوں ۔

(جاری ہے)

میرا برطانیہ میں سیاسی پناہ لینے کا کوئی ارادہ نہیں ہے ۔

شرجیل میمن نے کہا کہ میرا بیٹا برطانیہ میں تعلیم حاصل کر رہا ہے ۔ اس سے ملنے کے لئے آیا ہوں میرا یہاں رہنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں میرا نام ہونے کی وجہ سے مجھے مجبوراً دبئی میں رہنا پڑ رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میں ڈاکٹر عاصم جیسی صورتحال کا شکار نہیں ہونا چاہتا