آئی سی سی انڈر19ورلڈ کپ ، بھارت نے سری لنکا کو شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

سری لنکن انڈر19ٹیم 268ہدف کے تعاقب میں 42.4 اووز میں 170 رنز بنا کر آؤٹ بھارت نے انمول پریت سنگھ کو میچ میں 72 رنز بنانے پر مین آف دی کا ایوارڈ دیا گیا

منگل 9 فروری 2016 20:00

آئی سی سی انڈر19ورلڈ کپ ، بھارت نے سری لنکا کو شکست دیکر فائنل کیلئے ..

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔09 فروری۔2016ء) بنگلہ دیش میں جاری آئی سی سی انڈر19ورلڈ کپ کے پہلے سیمی فائنل میں بھارت نے سری لنکا کو شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔سری لنکن انڈر19ٹیم 268ہدف کے تعاقب میں 42.4 اووز میں 170 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ سری لنکا کی جانب سے مینڈس39 ،شامو ہاشان 38، ڈی سلوا28 اور دامیتھا سلوا24 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے ۔

بھارت کی جانب سے میانک ڈگر نے تین اویش خان نے 2 اور خلیل احمد ، راول باتھم نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ بھارت نے انمول پریت سنگھ کو میچ میں 72 رنز بنانے پر مین آف دی کا ایوارڈ دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق منگل کو میر پور کرکٹ سٹیڈیم میں آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ کے پہلے سیمی فائنل میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ۔

(جاری ہے)

بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ پچاس اووز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 267 رنز بنائے بھارت کی جانب سے انمول پریت سنگھ 72 ، سرفراز خان 59، واشنگٹن سندر 47 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے ۔ سری لنکن انڈر19ٹیم 268ہدف کے تعاقب میں 42.4 اووز میں 170 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ سری لنکا کی جانب سے مینڈس39 ،شامو ہاشان 38، ڈی سلوا28 اور دامیتھا سلوا24 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے ۔ بھارت کی جانب سے میانک ڈگر نے تین اویش خان نے 2 اور خلیل احمد ، راول باتھم نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ بھارت نے انمول پریت سنگھ کو میچ میں 72 رنز بنانے پر مین آف دی کا ایوارڈ دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :